Singer KK death: سنگر کے کے کی موت کو لے کر آرگنائزر کا بڑا بیان، کہا : اے سی کام نہیں کررہے تھے اور ....
Singer KK death: سنگر کے کے کی موت کو لے کر آرگنائزر کا بڑا بیان، کہا : اے سی کام نہیں کررہے تھے اور .... ۔ فائل فوٹو ۔
Singer KK death News: اپنی گلوکاری سے سب کے دلوں پر راج کرنے والے مشہور سنگر کے کے کی آخری رسوم ادا کی جاچکی ہیں ۔ تاہم ان کی موت سے پورے ملک کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔
نئی دہلی : اپنی گلوکاری سے سب کے دلوں پر راج کرنے والے مشہور سنگر کے کے کی آخری رسوم ادا کی جاچکی ہیں ۔ تاہم ان کی موت سے پورے ملک کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بھی ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا تھا ۔ اب ان کے شو کے آرگنائزر نے ان کی موت کے حوالے سے ایک بڑی جانکاری دی ہے ۔ سنگر کے کے کے کولکتہ میں ہوئے لائیو شو کے آرگنائزر نے بتایا کہ 31 مئی کو ان کے شو کے دوران اچانک بھیڑ بڑھنے کی وجہ سے انہیں گھٹن محسوس ہونے لگی تھی ۔ وہ ہوٹل کے کمرے میں چلے گئے ، لیکن پھر بھی انہیں اپنی طبیعت ٹھیک نہیں لگی ۔ بعد ازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا ، لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
اس واقعہ کے بعد ہی لوگوں نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ جس ہال میں لائیو شو ہو رہا تھا ، وہاں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ خود گلوکار نے بھی کئی مرتبہ اس کی شکایت کی تھی ، لیکن انتظامیہ نے ان کی شکایت کو یکسر نظر انداز کر دیا تھا ۔ 31 مئی کو ہوئے اس شو کو کولکاتہ کی بیسٹ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کہی جانے والے بلیک آئی ایوینٹس ہاوس نے آرگنائز کیا تھا ۔ کمپنی کو پروگرام کی ذمہ داری گروداس کالج کے طلبہ ونگ آل انڈیا ترنمول کانگریس ، آل انڈیا ترنمول چھاتر پریشد نے دی تھی ۔
گروداس کالج طلبہ یونین کے سمن ہورے نے کہا کہ پروگرام کو آرگنائز کرتے وقت سبھی طرح کے پروٹوکول کا دھیان رکھا گیا تھا ۔ ہم نے صرف طلبہ کو ہی پاس دئے تھے۔ پروگرام سے پہلے پولیس سے بھی اجازت لی تھی اور پروگرام کے دوران 30، 35 باونسرز کو بھی رکھا گیا تھا ۔ سمن نے بتایا کہ پروگرام میں پولیس اور ایمبولینس کا بھی بندوبست تھا ۔
سمن نے مزید کہا کہ ہم نے جتنے لوگوں کو پاس دئے ، پروگرام میں اس سے کہیں زیادہ لوگ موجود تھے ۔ تقریبا پانچ ہزار لوگ پہنچ گئے تھے ۔ معلوم نہیں وہ کیسے اندر آئے ۔ لوگوں نے انٹری گیٹ سے کودنا شروع کردیا تھا ۔ والینٹیئرس نے بھیڑ کو روکنے کی کوشش کی ، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ سمن نے کہا کہ آڈیٹوریم میں لگے اے سی کام نہیں کررہے تھے، لیکن اس کو لے کر کے کے نے شو کے دوران کسی بھی طرح کی پریشانی کی بات نہیں کہی تھی ۔
بتادیں کہ دو جون کو کے کے کو پورے ملک نے الوداع کہا ۔ جمعرات کو ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں ۔ ان کی آخری رسوم کے دوران ان کے اہل خانہ اور دوست موجود رہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی کے کے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔