اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترنمول ایم پی اور اداکارہ نصرت جہاں کو پوجا پنڈال میں جانا مہنگا پڑ سکتا ہے ، جانئے کیوں

    ترنمول ایم پی اور اداکارہ نصرت جہاں کو پوجا پنڈال میں جانا مہنگا پڑ سکتا ہے ، جانئے کیوں

    ترنمول ایم پی اور اداکارہ نصرت جہاں کو پوجا پنڈال میں جانا مہنگا پڑ سکتا ہے ، جانئے کیوں

    گزشتہ دنوں دیوی درگا کے روپ میں فوٹو شوٹ کروانے کے معاملہ میں بھی نصرت جہاں کو دھمکیاں دی گئی تھیں ۔ نصرت جہاں ایم پی ہیں اور گزشتہ سال ہی انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد بیوپاری نکھیل جین سے شادی کی تھی ۔

    • Share this:
    درگا پوچا کے موقع پر اپنے مخصوص رنگ میں نظر آنے والی ترنمول ایم پی اور اداکارہ نصرت جہاں کو قانونی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ درگا پوجا کے موقع پر نصرت جہاں روایتی انداز میں پوجا پنڈال کے اندر رسومات کی ادائیگی کرتی نظر آئی تھیں ۔ مختلف پوجا پنڈالوں میں پوجا کرتی ، مخصوص تھاپ پر ڈانس کرتی نظر آئی تر نمول ایم پی کو عدالت کا نوٹس جاری ہوسکتا ہے۔

    درگا پوجا بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے ، جسے نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ درگا پوجا کے موقع پر امسال ریاست بھر میں پوجا پنڈال بنائے گئے تھے ، لیکن ریاست میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر کولکاتہ ہائی کورٹ نے تمام پوجا پنڈالوں کو نو انٹری زون قرار دیا تھا ۔ یعنی عام لوگوں کے پنڈال میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ پوجا کمیٹی کے اراکین کو ہی پوجا پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ تاہم ترنمول کانگریس کی ایم پی اور ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں پنڈال کے اندر پوجا کی رسومات ادا کرتی نظر آئی تھیں ۔ نصرت جہاں کی پوجا پنڈال میں موجودگی کو لے کر سوال اٹھائے جارہے ہیں ۔

    ایڈوکیٹ سبیا ساچی نے کہا کہ کورٹ کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد یہ معاملہ کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کورٹ کی پابندی کے باوجود نصرت جہاں پنڈال میں داخل ہوئی تھیں ، جو افسوسناک ہے ۔ ایڈوکیٹ سبیاسچی نے سیاسی لیڈران پر کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم کورٹ میں معاملہ دائر کریں گے ۔ ایڈوکیٹ کے مطابق نصرت جہاں کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، جو بہت جلد ہی انہیں مل جائے گا ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دیوی درگا کے روپ میں فوٹو شوٹ کروانے کے معاملہ میں بھی نصرت جہاں کو دھمکیاں دی گئی تھیں ۔ نصرت جہاں ترنمول ایم پی ہیں اور گزشتہ سال ہی انہوں نے پارلیمانی الیکشن جیتنے کے بعد بیوپاری نکھیل جین سے شادی کی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: