உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کی موت سے پہلے کیا ہوا تھا؟ ڈاکٹر نےکس چیز کے لئے ان کو روکا تھا، جانیں سب کچھ

    سدھارتھ شکلا کی موت سے پہلے کیا ہوا تھا؟ ڈاکٹر نےکس چیز کے لئے ان کو روکا تھا، جانیں سب کچھ۔ Instagram @realsidharthshukla)

    سدھارتھ شکلا کی موت سے پہلے کیا ہوا تھا؟ ڈاکٹر نےکس چیز کے لئے ان کو روکا تھا، جانیں سب کچھ۔ Instagram @realsidharthshukla)

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) محض 40 سال کے تھے اور ان کے انتقال سے ان کے چاہنے والے کافی صدمے میں ہیں۔ کل دوپہر سے لے کر آج صبح تک سدھارتھ شکلا کے ساتھ کیا کیا ہوا، آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: ٹی وی کے مشہور اداکار اور’بگ باس 13‘ کے فاتح سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ وہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار میں سے ایک تھے۔ محض 40 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہونا ان کے چاہنے والوں کے لئے بہت جھٹکا ہے۔

      کل دوپہر سے لے کر آج صبح تک سدھارتھ شکلا کے ساتھ کیا-کیا ہوا، آئیے اس پر ڈالتے ہیں نظر۔

      سدھارتھ شکلا بدھ کو کسی نئے پروجیکٹ کے سلسلے میں دوپہرکو میٹنگ کرنے گئے تھے۔ رات ساڑھے 8 بجے گھر پہنچے۔ اس کے بعد ساڑھے 10 بجے تک بلڈنگ کمپاونڈ میں ہی جاگنگ کئے اور واپس آنے کے بعد انہوں نے تھوڑا ریسٹ کیا۔

      رات کو وہ کچھ کھانے کے بعد سونے چلے گئے۔ اسی وقت وہ کچھ تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ سدھارتھ نے شہناز گل کو بتایا اور شہناز گل نے ان کی ماں کو بتایا۔ ان کی ماں ریتا شکلا نے انہیں رات ایک بجے جوس اور پانی دیا اور سونے کے لئے کہا۔ صبح تقریباً 3 بجے ماں میڈیٹیشن کے لئے اٹھیں، سدھارتھ کی ماں نے دیکھا کہ وہ سو رہے ہیں، اس لئے میڈیٹیشن کے لئے دوسرے کمرے میں چلی گئیں۔

      تاہم، میڈیٹیشن سے آنے کے بعد ماں نےدیکھا کہ کوئی ہلچل نہیں تھی، وہ جس طرح سوئے تھے، اسی طرح سو رہے تھے۔ تب تقریباً 5 بجے کے بعد انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بلایا، جو اسی عمارت میں رہتی ہیں۔ بیٹیاں آنے کے بعد، انہوں دیکھا اور فیملی ڈاکٹرکو بلایا۔ صبح تقریباً 7 سے 8 بجے کے درمیان فیملی کے ڈاکٹر دھرمپال پہنچے۔ انہوں نے سدھارتھ کو کپور اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔

      ساڑھے 8 بجے ایمبولینس پہنچی اور سدھارتھ کو لے کر کپور لے جایا گیا۔ 9 بجکر 25 منٹ پر سدھارتھ شکلا کی فیملی کے لوگ اسپتال لے کر پہنچے۔ تقریباً 10:30 بجے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ فیملی کے ڈاکٹر نے سدھارتھ شکلا کو زیادہ ورک آوٹ نہیں کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھارتھ شکلا روزانہ 4-3 گھنٹے ورک آوٹ کرتے تھے۔ سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال سے پورا پوری فلمی دنیا غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک کے تمام ستارے انہیں نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

      آشیش سنگھ کی رپورٹ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: