உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا ہے Hybrid Dating؟کیا ہے اس کے فائدے اور پریشانیاں، جانیے پوری تفصیل

    کورونا صورتحال کے دوران ڈیٹنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد ہونے لگے ہیں۔ (Shutterstock)

    کورونا صورتحال کے دوران ڈیٹنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد ہونے لگے ہیں۔ (Shutterstock)

    اب لاک ڈاون نہیں ہے لیکن کورونا ہماری زندگی سے گیا بھی نہیں ہے۔ ایسے میں اب بھی کئی طرح کی پابندیاں ہیں۔ ایسی صورتحال میں رومانس اور ڈیٹنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد ہونے لگے ہیں۔

    • Share this:
      ؟نئی دہلی: کورونا (Corona)کے قہر نے ہماری زندگی کو ہر طرح سے متاثر کیا ہے۔ 2020 میں جب کورونا انفیکشن کی رفتار بڑھنے لگی تو دنیا بھر میں لاک ڈاون لگائے جانے لگا۔ کچھ ہی وقت میں پوری دنیا کی رفتار تھمنے لگی۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہوگئے، ایک دوسرے سے ملنے کے لئے کترانے بھی لگے۔ رومانس کے جو کونپلیں نئی نئی پھوٹی تھیں، وہ ایک طرح سے ختم ہوگئی۔ اب لاک ڈاون نہیں ہے لیکن کورونا ہماری زندگی سے گیا بھی نہیں ہے۔ ایسے میں اب بھی کئی طرح کی پابندیاں ہیں۔ ایسی صورتحال میں رومانس اور ڈیٹنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد ہونے لگے ہیں۔ ہائیبریڈ ڈیٹنگ بھی ایسا ہی ایک نیا طریقہ ہے۔ جس طرح آج آفس میں ہائبریڈ طریقے سے کام کیا جانے لگا ہے، اُسی طرح اب ہائبریڈ ڈیٹنگ کا چلن بھی بڑھ رہا ہے۔

      کیا ہے ہائبریڈ ڈیٹنگ؟
      ہائبریڈ ڈیٹنگ آن لائن چیٹ اور ویڈیو کال کے ذریعے بھی رومانس ہوتا ہے اور فزیکل بھی ایک دوسرے سے ملا جاسکتا ہے۔ یہ ٹھیک ایسا ہی ہے جیسے آج کل آفس کا کام ہے۔ لوگ ہفتہ میں کچھ دن آفس میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں جب کہ کچھ دن آن لائن گھر سے ہی کام کرلیتے ہیںَ کورونا دور میں ایسے کئی ڈیٹنگ ایپ سامنے آگئے ہیں جن پر نوجوان جوڑے اپنے اس نئے طریقے کو آزمانے میں لگے ہیں۔ سیدھے الفاظ میں کہے تو فزیکل رومانس کے ساتھ ساتھ جب ورچول رومانس بھی جڑ جائے تو یہ ہائبریڈ رومانس یا ڈیٹ ہے۔ ہائبریڈ ڈیٹنگ کے اپنے فائدے اور پریشانیاں بھی ہیں۔

      کیوں ضرورت پڑی
      دراصل، کورونا انفیکشن کی رفتار کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ کب اس کی رفتار بڑھ جائے اور کب گھٹ جائے، کوئی نہیں کہہ سکتا۔ اس لئے سب ڈر رہے ہیں کہ باہر زیادہ نکلنے سے کہیں انفیکشن نہ ہوجائے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان اپنا کچھ وقت اپنے پارٹنر کے ساتھ باہر فزیکل گزارنا چاہتے ہیں جب کہ باقی وقت میں وہ آن لائن کا سہارا لیتے ہیں۔

      ہائبریڈ ڈیٹنگ کی پریشانیاں
      ہم سب کو پتہ ہے کہ کورونا کے ختم ہونے کے ابھی کوئی آثار نہیں ہے۔ ایسے میں ہمیشہ ڈر بنا رہتا ہے کہ باہر جانے سے کہیں پریشانی نہ ہوجائے۔ حالانکہ زیادہ تر جوڑے آن لائن چیٹ سے اپنا رومانس جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن پریشانی تب ہوتی ہے جب کسی ایک کو کورونا ہوجائے۔ اس کے علاوہ اس رشتے کو قائم رکھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ کورونا کی وجہ سے لوگوں کا صبر کم ہوا ہے۔ لوگ باہر جا کر گھومنا پھرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اگر روز روز یا ہفتہ میں دو تین دن اگر پارٹنر نہیں ملے تو چڑچڑاہٹ اور بے چینی پیدا ہونے لگتی ہے۔ اس سے رشتوں میں کھٹاس آسکتی ہے۔ ہائبریڈ ڈیٹنگ میں ایک طرح سے وہی پریشانی ہے جو آن لائن ڈیٹنگ میں ہوتی ہے۔ مضبوط پیار کے لئے جذبات کا لین دین بہت ضروری ہے لیکن آگے چل کر یہ مشینی ڈیٹنگ کی طرح لگنے لگتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: