گوگل نے بدھ کو اپنی 2022 ایئر ان سرچ، تھمیس اینڈ انسائٹس رپورٹ جاری کی ہے، جو سال کے ٹرینڈنگ ٹاپکس کو دکھاتی ہے۔ ٹاپ دس فلموں، لوگوں، کھانوں اور نیوز آئٹم جیسی لسٹ میں وہاٹ از کی فہرست بھی شامل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگوں نے کس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی۔
اس فہرست میں وہاٹ اس مایوسائٹس یعنی مایوسائٹس کیا ہے؟ سب سے زیادہ تلاش کیا گیا سوال تھا۔ اس کی اہم وجہ ساوتھ کی سوپر اسٹار سامنتا رتھ پربھو کا اس بیماری سے متاثر ہونا تھا۔ سامنتھا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فینس کو بتایا تھا کہ وہ مایوسائٹس نام کی بیماری سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد ان کے فینس نے اس کو لے کر گوگل پر جم کر سرچ کیا اور اسے جاننے کی کوشش کی۔ کس وقت کیا گیا سب سے زیادہ سرچ؟
30 اکتوبر کے آس پاس بیماری کے لیے سرچ کی تعدادمیں زبردست اضافہ کو ظاہر کرنے والا گراف واضح طور سے یہ دکھاتا ہے ہے کہ سامنتھا کی پوسٹ ہی اس کے پیچھے وجہ تھی، جسے انہوں نے 29 اکتوبر کو شیئر کیا تھا۔ 29 اکتوبر کو سامنتھا رُتھ پربھو نے اپنی حالت کے بارے میں شیئر کرنے کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا۔
کیا ہے مایوسائٹس؟ مایوسائٹس ایک غیر معمولی آٹومیونیون ڈس آرڈر ہے، جس میں جسم کا مدافعتی نظام صحت مند پٹھوں پر حملہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں درد اور سوزش ہوتی ہے۔ ابتدائی مراحل میں، اس حالت میں مبتلا شخص کو چلنے پھرنے یا بیٹھنے یا سونے کی پوزیشن تبدیل کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ مناسب علاج کے بغیر حالت بگڑ سکتی ہے جس میں دیگر اختیارات کے علاوہ دوائیں اور اسٹیروائڈز شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔