உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا ہے OTT؟کب ہوئی تھی اس کی شروعات؟ ویب سیریز کی بات آتے ہی کیوں ہوتا ہے اس کا ذکر، جانیے مکمل تفصیل

    OTT پلیٹ فارمس کے بارے میں سب کچھ۔

    OTT پلیٹ فارمس کے بارے میں سب کچھ۔

    What Is OTT : سوال یہ اٹھتا ہے کہ لفظ OTT جو لوگوں کی روزمرہ زندگی میں پانی کی طرح گھل گیا ہے، وہ کیا ہے؟ اور یہ کاروبار کیسے ہوتا ہے؟ تو آئیے آج آپ کو آسان زبان میں بتاتے ہیں کہ یہ OTT بلا ہے کیا؟

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Bangalore | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      What Is OTT :او ٹی ٹی ۔۔۔پچھلے دو سالوں میں آپ نے اس لفظ کا ذکر قریب قریب ہر شخص کی زبان سے سنا ہوگا۔ کیا گاوں، کیا شہر، کیا بچہ اور کیا بوڑھا اور جوان، دو سالوں میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے لوگوں کی زندگی میں وہ جگہ لے لی ہے کہ اب آپ اٹھتے بیٹھتے ، جب چاہیں بس اپنا فون اٹھاتے ہیں اور من مطابق سیریز، شوز اور فلم دیکھنا شروع کردیتے ہیں۔ او ٹی ٹی نے لوگوں تک انٹرٹنمنٹ پہنچانے کے راستے کو اتنا آسان بنادیا ہے کہ اب تھیٹرس میں سناٹے پھیلنے لگے ہیں۔

      سوال یہ اٹھتا ہے کہ لفظ OTT جو لوگوں کی روزمرہ زندگی میں پانی کی طرح گھل گیا ہے، وہ کیا ہے؟ اور یہ کاروبار کیسے ہوتا ہے؟ تو آئیے آج آپ کو آسان زبان میں بتاتے ہیں کہ یہ OTT بلا ہے کیا؟

      کیا ہے او ٹی ٹی؟
      سب سے پہلے تو ہم آپ کو بتادیں کہ او ٹی ٹی کی فل فارم ہوتی ہے’اوور دا ٹاپ‘ (Over the Top)، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کچھ اور پلیٹ فارمس کی مدد سے آپ کے فون پر ہی آپ کو تمام طرح کی فلمیں، سیریز اور شوز فراہم کرتا ہے۔ رومانوی، تھریلر، ایکشن سے لے کر تمام طرح کا مواد ااپ کو الگ الگ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر مل جاتا ہے۔ کچھ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس ایسے ہیں جن پر کنٹینٹ دیکھنے کے لئے آپ کو رقم ادا کرنی پڑتی ہے، تو کچھ ایسے بھی ہیں جہاں آپ کو فری میں کنٹینٹ ملتا ہے۔ ہاں، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کچھ بھی دیکھنے کے لئے آپ کے فون میں انٹرنیٹ کی سہولت ہونا ضروری ہے۔

      کہاں سے ہوئی شروعات۔۔۔ ہندوستان میں کب آیا او ٹی ٹی؟
      او ٹی ٹی پلیٹ فارم سب سے پہلے امریکہ میں شروع ہوا تھا۔ رفتہ رفتہ اس نے ہندوستان میں زور پکڑا اور اب یہ لوگوں کی زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا آغاز ہندوستان میں سال 2008 میں ہوا تھا اور اس کا کریڈٹ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کو جاتا ہے۔ پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم Bigflix لانچ کیا گیا، جسے Reliance Entertainment نے ہندوستان میں لانچ کیا تھا۔ اس کے بعد، سال 2010 میں، Digivive نے NEXG TV کے نام سے ایک OTT موبائل ایپ لانچ کیا، جس میں ویڈیو آن ڈیمانڈ کے ساتھ ٹی وی بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اب ہندوستان میں کئی قسم کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کیے گئے ہیں جیسے ووٹ، نیٹ فلکس، ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار، ایمزون پرائم ویڈیو، آلٹ بالاجی وغیرہ وغیرہ۔

      کیسے ہوتا ہے او ٹی ٹی پر بزنس۔۔۔؟
      اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سینما ہالوں میں تو ٹکٹ کے پیسے جاتے ہیں، فلمیں ریلیز کرنے کے لیے پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے پیسے دیئے جاتے ہیں اور بہت کچھ … لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا کاروبار کیسا ہے؟ تو آئیے آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں۔ دراصل، او ٹی ٹی پلیٹ فارم تین طریقوں سے کام کرتا ہے۔TVOD یعنی Transactional Video On Demand، پھر SVOD یعنی Subscription Video On Demand اور AVOD یعنی Advertising Video On Demand۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Salman Khan 34 Years:کسی کا’بھائی‘کسی کی’جان‘- 34 سال بعد سلمان خان نے کیوں کہی یہ بات؟

      یہ بھی پڑھیں:
      Bipasha Basuپر جم کر پیار نچھاور کررہے ہیں کرن،بیوی کے بے بی بمپ کے ساتھ شیئر کیا ویڈیو

      ٹی وی او ڈی یعنی جب یوزر کسی پلیٹ فارم سے کچھ ڈاون لوڈ کرتا ہے تو اسے اس کے لئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ ہر بار ڈاون لوڈ کرنے پر پیسے دینے ہوتے ہیں یعنی ٹرانزکشن ہوتا ہے۔ پھر آتا ہے ایس وی او ڈی، اس میں یوزر ایک مہینے یا کچھ دن کے لئے (پلان کے مطابق) ایک بار پیسہ دیتا ہے اور مہینے بھر تک جی بھر کے اپنا پسندیدہ کنٹینٹ دیکھتا ہے۔ اے وی او ڈی، اس میں یوزر کو کوئی چارج تو نہیں دینا پڑتا لیکن کنٹینٹ دیکھنے کے دوران بیچ بیچ میں کئی مرتبہ ایڈس آتے ہیں جنہیں آپ اسکپ بھی کرپاتے۔ ان ایڈس کے لئے بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کو پیسے دئیے جاتے ہیں۔ ان اشتہارات کے ذریعے او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کی زبردست کمائی ہوتی ہے۔ تو اس طرح او ٹی ٹی پلیٹ فارمس اپنی کمائی کرتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: