உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’کبڈی‘ کی وجہ سےKatrina Kaifکو ایڈ شوٹ سے کردیا گیا تھا آؤٹ، آج لاکھوں دلوں پر کرتی ہیں راج

    کبڈی کھیلنا ہے کیترینہ کیف کی دلی خواہش۔

    کبڈی کھیلنا ہے کیترینہ کیف کی دلی خواہش۔

    Katrina Kaif And Kabaddi: کیٹ کے دل کی خواہش ہے کہ وہ باقی لڑکیوں کی طرح میدان میں کبڈی کھیلے۔ لیکن کیا کریں، اب ان کا نام اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ وہ کسی گراؤنڈ میں جا کر عام لڑکیوں کی طرح کبڈی نہیں کھیل سکتی۔

    • Share this:
      Katrina Kaif And Kabaddi: کترینہ کیف اور کبڈی (Kabaddi) کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ ایک وقت تھا جب کترینہ کو کبڈی کھیلنا نہیں آتا تھا اور اس وقت ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں تھیں اور دن کا سکون ختم ہوگیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب کیٹ اپنی اسکولنگ کے دوران ہندوستان آئی تھی اور انہوں نے ایک ایڈ شوٹ کے لیے آڈیشن دینے کا سوچا تھا۔ دراصل کیٹ کو معلوم ہوا کہ ممبئی میں کسی جگہ ماڈلز کو ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے لے جایا جا رہا ہے جس کے لیے انہیں کافی پیسے ملیں گے۔ پھر کیٹ نے بھی سوچا کہ کیوں نہ وہ بھی اس ایڈ شوٹ کا حصہ بن جائے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ خوبصورت ہونے کے باوجود بھی کترینہ کو یہ آڈیشن دینے کے بعد منہ کی کھانی پڑی۔ اس ایڈ کی شوٹنگ میں انہیں موقع نہیں مل سکا۔ جس کی وجہ وہ خود تھیں۔

      کیوں نہیں ملا ایڈ شوٹ میں کام؟
      دراصل، یہ ایک ایسا ایڈ شوٹ تھا، جس میں کبڈی کھیلتے ہوئے لڑکیوں کو دکھانا تھا اور اس وقت کیٹرینہ کو کبڈی کھیلنا نہیں آتا تھا، جس کی وجہ سے انہیں یہ ایڈ شوٹ نہیں ملا۔ اس دن کیٹ نے ٹھان لیا تھا کہ وہ کبڈی جیسے کھیل کو ضرور سیکھیں گی اور کھیلیں گی۔

      خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے۔ ایکٹریس، ماڈل اور کروڑوں دلوں کی خواہش کیٹرینہ کیف کی بھی ایک دلی تمنا ہے کہ وہ ایک بار کھل کر اپنے من کی یہ ایک خواہش کو پورا کریں۔ کیٹ کی خواہش ہے کہ وہ کبڈی کے میدان میں ایک دن باقی کھلاڑیوں کےساتھ کبڈی کھیلیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Salman Khan کی’نوانٹری2‘میں ہوگی ساوتھ اداکاراوں کی انٹری، ان بڑے ناموں کی ہے چرچا

      یہ بھی پڑھیں:
      Disha Patani Video:دیشا پٹانی نے ایک بار پھر اپنے ویڈیو سے بڑھایا سوشل میڈیا کا ٹمپریچر

      ہمت والی کیٹ
      اس آڈیشن سے مایوس کترینہ نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے فلموں کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ یہ چند سال پہلے کی بات ہے جب کیٹ نے ٹی وی پر پرو کبڈی لیگ کے اشتہارات دیکھے تو ان کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ آج کترینہ کا کام ان کی پہچان بن چکا ہے۔ کیٹ کے دل کی خواہش ہے کہ وہ باقی لڑکیوں کی طرح میدان میں کبڈی کھیلے۔ لیکن کیا کریں، اب ان کا نام اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ وہ کسی گراؤنڈ میں جا کر عام لڑکیوں کی طرح کبڈی نہیں کھیل سکتی۔ ویسے ایسا ضرور ہو سکتا ہے کہ کترینہ کی یہ خواہش کسی فلم میں پوری ہو جائے۔ اگر کوئی پروڈیوسر ہدایت کار ان کے لیے فلم بناتا ہے تو کیٹ کی دل کی خواہش بھی پوری ہو جاتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: