உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Aamir Khan Prank With Madhuri Dixit:جب مادھوری ڈکشت کے ساتھ عامر خان نے کردی تھی ایسی حرکت، ہاکی لے کر مارنے دوڑ پڑی تھی اداکارہ

    عامر خان کا پرینک مادھوری ڈکشٹ کو نہیں آیا تھا پسند، مارنے کے لئے ہاکی لے کر دوڑی تھی مادھوری۔

    عامر خان کا پرینک مادھوری ڈکشٹ کو نہیں آیا تھا پسند، مارنے کے لئے ہاکی لے کر دوڑی تھی مادھوری۔

    Aamir Khan Prank With Madhuri Dixit: اس قصے کے بارے میں عامر خان نے خود فرحان اختر کے شو اوئے ! اِٹس فرائیڈے (Oye! It's Friday)میں بتایا تھا. عامر نے کہا تھا کہ مادھوری ڈکشٹ کو میرا مذاق پسند نہیں آیا اور وہ غصے میں ہاکی لے کر میرے پیچھے بھاگی۔

    • Share this:
      Aamir Khan Prank With Madhuri Dixit: عامر خان کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے کام کو لے کر اتنے سنجیدہ رہتے ہیں کہ انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے۔ کام کے حوالے سے سنجیدہ ہونے کے ساتھ عامر خان چھوٹے چھوٹے مذاق مستی کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ ایک بار انہوں نے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ کیا تھا جس کے بعد اداکارہ انہیں مارنے کے لیے ہاکی لے کر بھاگی تھیں۔

      عامر خان نے مادھوری کے ساتھ کیا تھا پرینک
      کہا جاتا ہے کہ عامر خان سیٹ پر اپنے ساتھی اداکاروں سے پرینک کرتے رہتے ہیں۔ وہیں ایک بار انہوں نے مادھوری سے کہا کہ میں ہاتھ دیکھ کر لوگوں کے بارے میں بتا سکتا ہوں، اور پھر وہ مادھوری ڈکشٹ کے ہاتھ کو دیکھنے لگے۔ پھر ہاتھ کی طرف دیکھتے ہوئے عامر ان سے کہتے ہیں کہ آپ بہت جذباتی ہیں، آپ لوگوں پر آسانی سے بھروسہ کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آپ کو بے وقوف بناتے ہیں، جیسا کہ میں بنا رہا ہوں، اور یہ کہتے ہی عامر ان کے ہاتھ پر تھوک دیتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Razia Sultan: کمال امروہی کا ڈریم پروجیکٹ تھی’رضیہ سلطان‘،کروڑوں کا تھا بجٹ لیکن ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’کبڈی‘ کی وجہ سےKatrina Kaifکوایڈشوٹ سے کردیاگیاتھا آؤٹ، آج لاکھوں دلوں پر کرتی ہیں راج

      ہاکی لے کر مارنے دوڑ پڑی تھی مادھوری
      بتادیں کہ اس قصے کے بارے میں عامر خان نے خود فرحان اختر کے شو اوئے ! اِٹس فرائیڈے (Oye! It's Friday)میں بتایا تھا. عامر نے کہا تھا کہ مادھوری ڈکشٹ کو میرا مذاق پسند نہیں آیا اور وہ غصے میں ہاکی لے کر میرے پیچھے بھاگی۔ بتادیں کہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ایک بار سوشل میڈیا پر اس کہانی کا ذکر کیا تھا، جب کسی نے ان سے ان کی زندگی کی سب سے مزاحیہ چیز کے بارے میں پوچھا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: