’میں اور کرن یہیں پیدا ہوئے یہیں مریں گے‘-ملک کے سامنے جب عامر کو دینی پڑ گئی تھی صفائی
’میں اور کرن یہیں پیدا ہوئے یہیں مریں گے‘-ملک کے سامنے جب عامر کو دینی پڑ گئی تھی صفائی
اگر آپ نے میرا انٹرویو دیکھا ہوگا تو میں نے یہ کہا تھا کہ تم جو کہہ رہی ہو غلط ہے۔ میں بالکل بھی یہ چیز مانتا نہیں ہوں۔ لیکن پھر بھی وہ اپنا ایک جذبہ ظاہر کررہی تھی۔ ان کو بھی ملک نہیں چھوڑنا ہے۔
معروف بالی ووڈ اداکارہ عامر خان ، آخری مرتبہ اپنی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے۔ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی، تب اسے لوگوں نے بائیکاٹ کرنے کی خوب مانگ کی تھی۔ دراصل، فلم ریلیز سے پہلے عامر خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں وہ عدم برداشت پر بیان دیتے نظر آئے تھے۔ ایکٹر نے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی بیوی کرن راو کو ملک میں رہنے سے ڈر لگنے لگا ہے۔ وہیں جب ایکٹر آپ کی عدالت شو میں آئے تھے، تب انہوں نے کہا تھا کہ، ’میں اور کرن یہیں پیدا ہوئے ہیں اور یہیں مریں گے۔‘ اور کیا کہا تھا انہوں نے چلیے آپ کو بتاتے ہیں۔
ملک چھوڑنے پر عامر نے دی تھی صفائی شو کے ہوسٹ کی جانب سے سوال کیے جانے پر کہ ’عامر قیامت سے قیامت تک آج تک آپ کی اتنی فلمیں ہٹ ہوئیں، اتنا پیار لوگوں نے آپ کو دیا، اتنا پسند کیا اور آپ کہہ رہے ہیں کہ بیوی بچوں سمیت ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔‘ جس پر عامر خان جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں، ’یہ بالکل غلط الزام ہے ، سچائی تو یہ ہے کہ میں اس ملک میں پیدا ہوا ہوں، اور میں یہیں مروں گا۔ اور سچائی تو یہ ہے کہ میں ملک سے باہر دو ہفتے بھی مشکل سے گزار پاتا ہوں۔‘ عامر آگے کہتے ہیں، ہم اکثر گھر پر کئی ساری باتیں کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہنڈریڈ پرسنٹ اس پر ایکشن لینے والے ہیں، یا ہمارا وہ ارادہ بھی ہے۔‘
ہم دونوں کو ملک سے بہت محبت ہے عامر خان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آگے کہتے ہیں، ’کرن نے دراصل، ایک جذبات ظاہر کیے تھے۔ جذباتی ہوکر مجھے بتایا تھا اور اس جذبات سے میں گھبرا گیا تھا۔ اگر آپ نے میرا انٹرویو دیکھا ہوگا تو میں نے یہ کہا تھا کہ تم جو کہہ رہی ہو غلط ہے۔ میں بالکل بھی یہ چیز مانتا نہیں ہوں۔ لیکن پھر بھی وہ اپنا ایک جذبہ ظاہر کررہی تھی۔ ان کو بھی ملک نہیں چھوڑنا ہے۔ وہ بالکل کلیئر ہیں کہ ان کو بھی یہیں رہنا ہے۔ کرن جی بھی یہیں پیدا ہوئی ہیں وہ بھی یہیں مریں گی۔ اور ہم دونوں کو ملک سے بہت محبت ہے۔ قطعی ہم ملک چھوڑ کر نہیں جانے والے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔