உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’ڈر‘ کے لئے پہلی پسند نہیں تھیJuhi Chawla، اس خوبصورت ایکٹرس کو ہٹانے کے لئے عامر خان نے چلی تھی چال!

    Bollywood News: عامر خان نے جوہی چاولہ کے لئے اس ایکٹریس کو کیا تھا فلم سے باہر! تصویر : Instagram @amirkhanactor_

    Bollywood News: عامر خان نے جوہی چاولہ کے لئے اس ایکٹریس کو کیا تھا فلم سے باہر! تصویر : Instagram @amirkhanactor_

    Aamir Khan replaced Divya Bharti In Darr: دیویا بھارتی کی والدہ میتا نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ 'جب ہم واپس آئے تو 'ڈر' میں عامر، سنی اور جوہی تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ عامر جو یش چوپڑا کے ساتھ 'پرمپرہ' میں بھی کام کر رہے تھے کسی طرح جوہی کو آگے اور دیویا کو پیچھے کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    • Share this:
      Aamir Khan replaced Divya Bharti In Darr: دیویا بھارتی نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف 16 سال کی عمر میں کیا۔ پھر وہ اتنی تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئیں کہ وہ اپنے وقت کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں سے ایک بن گئیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آخرعامر خان نے سنی دیول اور شاہ رخ خان کی سوپرہٹ فلم 'ڈر' میں دیویا کی جگہ جوہی چاولہ کو لے لیا۔ تاہم بعد میں خود عامر کو ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ شاہ رخ کو لیا گیا۔

      عامر اور دویا کے درمیان کبھی تال میل نہیں ہوا۔ 1992 میں، عامر نے لندن کے دورے کے دوران دویا بھارتی کے ساتھ پرفارم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ ان پر بھڑک گئی تھیں۔ اس واقعہ سے وہ بہت صدمے میں چلی گئی تھیں اور گھنٹوں تک روئی تھیں۔ بعد میں سلمان خان نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے ساتھ پرفارم کیا۔

      اسٹارڈسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیویا نے اس واقعے کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے عامر کے بارے میں کہا تھا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ انہیں سینئر ہونے کا گھمنڈ ہے اور اگر ہم جیسے جونیئرز سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ آوٹ ہو۔ جبکہ انہیں ایک اچھے سینئر کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے اور غلطی ہونے پر سمجھانا چاہیے۔

      عامر کو بھی فلم میں شاہ رخ نے کردیا تھا ریپلیس
      آئیے اب بات کرتے ہیں فلم 'ڈر' کی۔ 1993 میں دیویا کو اس فلم میں کرن کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن بعد میں جوہی چاولہ نے ان کی جگہ لی۔ فلم فیئر کے ایک پرانے انٹرویو میں، دیویا کی ماں میتا بھارتی نے کہا تھا، ’بہت سے لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ دیویا نے 'ڈر' کو اس لئے کھو دیا کیونکہ یش چوپڑا کے ساتھ کوئی دقت تھی۔ یہ بات نہیں تھی۔ جب سنی کو سائن کیا گیا تو وہ اپنے مخالف دیویا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن عامر ان کی جگہ جوہی کو لینا چاہتے تھے۔ بدقسمتی سے، اس وقت ہم چند شوز کے لیے امریکہ میں تھے۔ وہاں سے آتے ہی انہوں نے عامر، سنی اور جوہی کے ساتھ 'ڈر' کا اعلان کردیا۔



      یہ بھی پڑھیں:

      TVکی’سنسکاری بہو’سئی‘نے شیئر کیا فوٹو شوٹ کا ویڈیو، ماڈرن اوتار میں آئی نظر

      یہ بھی پڑھیں:
      جبSalman Khanنے اس اداکارہ کوبتایااپنے لئے پرفیکٹ دلہن،اداکارہ نے کہا-وہ مذاق کر رہے ہونگے

      دیویا بھارتی کی والدہ میتا نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ 'جب ہم واپس آئے تو 'ڈر' میں عامر، سنی اور جوہی تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ عامر جو یش چوپڑا کے ساتھ 'پرمپرہ' میں بھی کام کر رہے تھے کسی طرح جوہی کو آگے اور دیویا کو پیچھے کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جوہی چاولہ کو 'بعد میں ڈر' میں کاسٹ کرنے کے بعد شاہ رخ کو عامر خان کی جگہ لیا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: