ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایوارڈ شو میں ٹوٹا ہاتھ لے کر پہنچی تھیں ایشوریہ رائے، بتایا کیسے ہوئی یہ حالت

ایشوریہ رائے کا وائرل ہو رہا یہ ویڈیو کافی سالوں پرانا ہے۔ جس میں وہ ایک ایوارڈ پروگرام میں اسٹیج پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

  • Share this:
ایوارڈ شو میں ٹوٹا ہاتھ لے کر پہنچی تھیں ایشوریہ رائے، بتایا کیسے ہوئی یہ حالت
ایوارڈ شو میں ٹوٹا ہاتھ لے کر پہنچی تھیں ایشوریہ رائے

ممبئی۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ان دنوں ملک بھر میں لاک ڈاون چل رہا ہے۔ اس بیچ فلمی ستارے سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں۔ وہیں، لاک ڈاون کے دوران سوشل میڈیا پر کئی تھرو بیک ویڈیوز اور تصویریں ٹرینڈ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو (Throwback Video)  بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے (Aishwarya Rai) کا بھی حال ہی میں خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایشوریہ رائے ہاتھ میں فریکچر لے کر ایوارڈ تقریب (Award Function)  میں شرکت کرنے پہنچی ہیں۔ وہیں، اسٹیج پر کھڑے ہو کر وہ بتا رہی ہیں کہ یہ ہوا کیسے اور وہ ایسی حالت میں بھی تقریب میں شرکت کرنے کیوں آئی ہیں۔


دراصل، ایشوریہ رائے کا وائرل ہو رہا یہ ویڈیو کافی سالوں پرانا ہے۔ جس میں وہ ایک ایوارڈ پروگرام میں اسٹیج پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو 2002 کا بتایا جا رہا ہے جس میں وہ ہاتھ میں فریکچر لے کر ایوارڈ پروگرام میں پہنچی ہیں۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس پروگرام میں ایشوریہ بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ لینے پہنچی تھیں۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔




اس ویڈیو میں ایشوریہ بتا رہی ہیں کہ وہ اپنی بلڈنگ کے گیٹ کے باہر سیڑھیوں سے گر گئی تھیں جس کے پیش نظر انہیں چوٹ لگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ لوگوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ آخر میں ایسے حالات میں کیوں ایوارڈ تقریب میں جا رہی ہوں۔ لیکن میں نے انہیں کہا تھا کہ یہ ایوارڈ میرے ناظرین کے لئے ہے جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا ہے اور مجھے اتنا سپورٹ کیا ہے اور میں اپنی موجودگی درج کرا کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں‘‘۔
First published: Apr 23, 2020 12:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading