உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amitabh Bachchan Rekha Break Up Reason:جب امیتابھ بچن نے ریکھا کے ساتھ کام کرنے سے کردیا تھا انکار!

    امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان بڑھتی قربتیں بنی تھیں موضوع بحث۔

    امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان بڑھتی قربتیں بنی تھیں موضوع بحث۔

    Amitabh Bachchan Rekha Break Up Reason: کہا جاتا ہے کہ امیتابھ نے تقریباً ہر پروڈیوسر/ڈائریکٹر کو بتادیا تھا کہ وہ اب ریکھا کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ تاہم امیتابھ نے یہ بات ریکھا کو نہیں بتائی اور انہیں کسی اور شخص سے اس کا علم ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ جب امیتابھ کو اس فیصلے کا علم ہوا تو ریکھا کو شدید صدمہ پہنچا تھا۔

    • Share this:
      Amitabh Bachchan Rekha Break Up Reason: امیتابھ بچن اور ریکھا کی جوڑی کبھی انڈسٹری کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک تھی۔ بڑے پردے پر ریکھا اور امیتابھ کی جوڑی کے نہ صرف چرچے تھے بلکہ حقیقی زندگی میں ان کی بڑھتی قربتوں کی وجہ سے یہ جوڑی سرخیوں میں بھی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'دو انجانے' پہلی فلم تھی جس میں امیتابھ بچن اور ریکھا نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد امیتابھ اور ریکھا کی جوڑی شائقین میں کافی مقبول ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے تقریباً 10 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

      'سلسلہ' امیتابھ اور ریکھا کی ایک ساتھ آخری فلم تھی۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد آج تک یہ جوڑی کبھی بھی بڑے پردے پر ایک ساتھ نہیں دیکھی گئی۔ تاہم آج ہم آپ کو ریکھا اور امیتابھ سے متعلق ایک ایسی کہانی سنانے جارہے ہیں جس کا ایک زمانے میں بہت چرچا تھا۔ دراصل ریکھا کے ساتھ بڑھتی قربت کی آنچ امیتابھ بچن کے گھر تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد بگ بی نے ریکھا کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

      کہا جاتا ہے کہ امیتابھ نے تقریباً ہر پروڈیوسر/ڈائریکٹر کو بتادیا تھا کہ وہ اب ریکھا کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ تاہم امیتابھ نے یہ بات ریکھا کو نہیں بتائی اور انہیں کسی اور شخص سے اس کا علم ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ جب امیتابھ کو اس فیصلے کا علم ہوا تو ریکھا کو شدید صدمہ پہنچا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Karishma Kapoorکوابھیشک بچن نے بے حدہی خاص طریقے سے کیاتھاپرپوز،اس وجہ سے ٹوٹی تھی شادی

      یہ بھی پڑھیں:
      Sangeeta Bijlani Love Life:سلمان سے بریک اپ کے بعداظہرالدین کے ساتھ بھی ٹوٹا سنگیتاکارشتہ!

      میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ریکھا نے امیتابھ بچن سے اس فیصلے کی وجہ جاننا چاہی تو بگ بی نے خاموشی اختیار کی اور کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: