உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amitabh Bachchanنے زخمی امجد خان کو دیا تھا اپنا خون، گہرا ہوگیا تھا دونوں کا دوستانہ

    امیتابھ بچن اور امجد خان۔

    امیتابھ بچن اور امجد خان۔

    Amitabh Bachchan Amjad Khan Friendship: امیتابھ بچن کے خون دینے کے بعد امجد خان کی جانچ بچ گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد امیتابھ بچن اور امجد خان کی دوستی بہت گہری ہوگئی۔ بالی ووڈ میں ان کی دوستی کی مثال دی جاتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Amitabh Bachchan Amjad Khan Friendship: امیتابھ بچن اور امجد خان دونوں ہی فلمی دنیا کے قدآور اداکار مانے جاتے ہیں۔ دونوں نے ایک ساتھ شعلے، کالیا، یارانہ اور مقدر کا سکندر جیسی کئی شاندار فلموں میں کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے بہت ہی گہرے دوست بھی تھے۔ امیتابھ بچن اور امجد خان کی دوستی کا ایک واقعے کے بعد ہوئی تھی جب امیتابھ نے اپنا خون دے کر امجد خان کی جان بچائی تھی۔

      امجد خان کا ایکسیڈنٹ
      یہ اس وقت کی بات ہے جب امیتابھ بچن اور امجد خان فلم دی گریٹ گیمبلر میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ گوا میں چل رہی تھی۔ امیتابھ پہلے ہی وہاں موجود تھے۔ امجد خان کو اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے گوا جانا پڑا۔ امجد خان کسی وجہ سے فلائٹ یا ٹرین نہیں پکڑ سکے اس لیے انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ کار سے گوا جانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا پورا سفر اچھا گزرا، لیکن گوا کے بہت قریب آنے کے بعد ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

      امیتابھ بچن نے دیا خون
      اس حادثے میں امجد خان کے افراد خاندان کو تو بہت زیادہ چوٹ نہیں آئی تھی، لیکن امجد خان بہت زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں امجد خان کا کافی زیادہ خون بہہ گیا تھا۔ جب انہیں لے جایا گیا، تو ڈاکٹروں نے آپریشن کے لئے ضروری کاغذات پر دستخط مانگے تو امیتابھ بچن نے ان سبھی پیپرس پر سائن کیے تھے۔ اس کے ساتھ امیتابھ نے امجد خان کو اپنا خون بھی دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      سیف کی ماں اور بہن کے ساتھ Amrita Singh کیسے پیش آتی تھیں؟ اداکار نے خود کیا تھا انکشاف!

      یہ بھی پڑھیں:
      اداکارہ نہیںRubina Dilaikبننا چاہتی تھیIAS، امتحان کے وقت ہوگیا کچھ ایسا کہ بدل گئی قسمت

      امیتابھ بچن کے خون دینے کے بعد امجد خان کی جانچ بچ گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد امیتابھ بچن اور امجد خان کی دوستی بہت گہری ہوگئی۔ بالی ووڈ میں ان کی دوستی کی مثال دی جاتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: