உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بچے پیدا کرکے نہیں ڈالنا چاہتی تھی Saif Ali Khan کے کرئیر میں رکاوٹ: امریتا سنگھ

     میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو میں جب امریتا سنگھ سے پوچھا گیا کہ ’کیا گھر چلانا فل ٹائم جاب ہے؟‘ اس کے بعد اداکارہ نے کہا کہ 'ان کے پاس بہت اچھا اسٹاف ہے، اس لیے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    • Share this:
      Amrita Singh-Saif Ali Khan:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی تھی۔ تاہم شادی کے 13 سال بعد دونوں کا رشتہ ختم ہوگیا۔ لیکن ایک بار سیف اور امریتا تفریحی دنیا کے سب سے پیارے اور پرفیکٹ جوڑوں میں سے ایک ہوا کرتے تھے۔ امریتا ایک خوبصورت پنجابی لڑکی تھی، سیف شرمیلے نواب تھے۔ جب سیف کی امریتا سنگھ سے ملاقات ہوئی تو وہ فلم انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن چکی تھیں اور سیف علی خان بالی ووڈ میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      والدین راجاچودھری اورشویتاتیواری کے طلاق پر ایسا تھا 12 سال کی بیٹی Palak Tiwari کا ردعمل

      میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی پہلی ملاقات راہول رویل کی فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی امریتا نے سیف کے دل میں گھر کر لیا تھا۔ ان دونوں کا افیئر ان کی پہلی ڈنر ڈیٹ کے دوران شروع ہوا تھا۔ دونوں نے 1991 میں شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

      اسی دوران ایک انٹرویو میں امریتا سنگھ نے کہا تھا کہ وہ سیف کو بچے پیدا کر کے باندھنا نہیں چاہتیں تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو میں جب امریتا سنگھ سے پوچھا گیا کہ ’کیا گھر چلانا فل ٹائم جاب ہے؟‘ اس کے بعد اداکارہ نے کہا کہ 'ان کے پاس بہت اچھا اسٹاف ہے، اس لیے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Amrita Singhکو طلاق کے بعد ملے تھے 5 کروڑ روپیے، سیف علی خان نے خود کیا خلاصہ

      اس کے علاوہ سیف کے ساتھ بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا، ’میں اور سیف مزید کچھ سالوں کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کر رہے ہیں۔ میں اسے اتنی جلدی نہیں باندھنا چاہتی۔ وہ جوان ہے اور ان کا کیریئر ابھی شروع ہو رہا ہے۔ انٹرویو میں سیف علی خان کی تعریف کرتے ہوئے امریتا نے یہ بھی کہا تھا کہ ’سیف کبھی غیر ذمہ دار نہیں تھے، بلکہ انہیں غلط سمجھا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: