شلپا شیٹی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں۔ شلپا شیٹی کا نام بالی ووڈ کی سب سے فٹ ایکٹریس میں شمار کیا جاتا ہے۔ 40 کی عمر پار ہونے کے باوجود شلپا نے جس طرح سے خود کو مینٹین کر رکھا ہے، وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ شلپا شیٹی اکثر اپنی چھوٹی بہن شمیتا شیٹی کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھی جاتی ہیں۔ حالانکہ ایک وقت ایسا بھی تھا، جب شلپا شمیتا سے جلتی تھیں۔ جلن اس قدر تھی کہ انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کو بچپن میں الماری میں بند کردیا تھا۔ اس بات کا انکشاف خود شلپا شیٹی نے کیا تھا۔
شمیتا سے جلتی تھی شلپا شمیتا شیٹی جب بگ باس میں تھیں تب انہوں نے بتایا تھا کہ بچپن میں ان کی اور شلپا کی جم کر لڑائی ہوتی تھی۔ لڑائی میں شلپا شیٹی انہیں خوب چمٹیاں کاٹتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں شلپا نے بھی ایسا کرنے کی بات قبول کی تھی۔ شلپا نے کہا تھا، میرے پاپا نے مجھے بتایا تھا کہ ایک سال میں خود کو الگ محسوس کرتی تھی۔ شمیتا گوری تھی جب کہ میرا رنگ گہرا تھا تو اس وقت میں اِن سیکیوریٹی کے دور سے گزر رہی تھی۔ میں اکثر اپنی ماں سے پوچھتی تھی کہ آپ نے اس کو گورا کیوں بنایا اور مجھے ڈارک کیوں بنایا؟
اس حد تک بڑھ گئی تھی لڑائی اس کے ساتھ ہی شلپتا نے یہ بھی بتایا تھاکہ بچپن میں دونوں ایک دوسرے سے بہت بری طرح سے جھڑا کرتی تھیں۔ شلپا نے کہا تھا، ’جب شمیتا سوتی تھیں تب میں اسے نوچا کرتی تھی اور وہ رونے لگتی تھی۔ ایک وقت تھا جب میں نے شمیتا کو پاپا کی الماری میں بند کردیا تھا، تو جب وہ باہر آئیں تب وہ ماتا چنڈالنی تھیں۔‘ شلپا نے جھگڑے کے دوران شمیتا پر سن مائیک کا ٹکڑا پھینک دیا تھا، جس سے ان کے چہرے پر کٹ بھی لگ گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔