உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب امیشا پٹیل کے IQ لیول سے متاثر ہو کر عامر خان نے دلائی فلم میں انٹری، پہلے ایشوریہ کو ہوا تھا یہ رول آفر

    جب امیشا پٹیل کے IQ لیول سے متاثر ہو کر عامر خان نے دلائی فلم میں انٹری، پہلے ایشوریہ کو ہوا تھا یہ رول آفر

    جب امیشا پٹیل کے IQ لیول سے متاثر ہو کر عامر خان نے دلائی فلم میں انٹری، پہلے ایشوریہ کو ہوا تھا یہ رول آفر

    Ameesha Patel Trivia: آج کل امیشا پٹیل اپنی سوپر ہٹ فلم غدر کے دوسرے پارٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہین۔ اس کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ اپنے فینس کے لئے فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Ameesha Patel Trivia:فلم کہو نا پیار ہے سے ریتیک روشن کے ساتھ اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والی امیشا پٹیل نے بے حد کم وقت میں مقبولیت حاصل کرلی تھی۔ فینس امیشا پٹیل کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔ ایک بار امیشا پٹیل نے بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان تک کو امپریس کردیا تھا۔ اس کے بعد عامر نے ایک فلم میں ایشوریہ رائے بچن کی جگہ امیشا پٹیل کو کاسٹ کروادیا۔ آئیے جانتے ہیں پورے فلمی قصے کے بارے میں۔



      دراصل عامر خان نے امیشا پٹیل کو 2003 میں بی بی سی کے انڈر ٹائم انڈیا کے ایک پروگرام میں دیکھا تھا۔ اس پروگرام میں عامر امیشا کے آئی کیو سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد جب ہدایت کار کیتن مہتا کی فلم منگل پانڈے میں بنگالی بیوہ کے کردار کے لیے ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ بات نہیں بن پائی تو عامر کو امیشا پٹیل یاد آگئیں۔ اس کے بعد عامر خان نے ایشوریہ کے کردار کے لیے فلم ڈائریکٹر سے امیشا پٹیل کا نام تجویز کیا۔ منگل پانڈے میں امیشا پٹیل کے کام کو بہت سراہا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sofia Hayatکی بگڑی طبیعت،کہا-میرے جسم کے اعضا دھیرے دھیرے ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Parveen Babi کا عالیشان بیچ فلیٹ 17 سالوں سے ہے ویران، نہیں مل رہا کوئی خریدار،جانیے تفصیل

      فلمی کرئیر
      امیشا پٹیل نے اپنے کرئیر کی شروعات میں ہی کامیابی کا مزہ چکھ لیا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر میں کہو نا پیار ہے، غدر ایک پریم کتھا، یہ ہے جلوہ، ہمراز، اور ریس 2 جیسی کئی فلموں سے فینس کو تفریح فراہم کری ہے۔ آج کل امیشا پٹیل اپنی سوپر ہٹ فلم غدر کے دوسرے پارٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہین۔ اس کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ اپنے فینس کے لئے فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: