உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیف کی ماں اور بہن کے ساتھ سابقہ بیویAmrita Singh کیسے پیش آتی تھیں؟ اداکار نے خود کیا تھا بڑا انکشاف

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: کیسے تھے امریتا سنگھ کے اپنی ساس اور نند کے ساتھ رشتے!

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: کیسے تھے امریتا سنگھ کے اپنی ساس اور نند کے ساتھ رشتے!

    Saif Ali Khan On Ex Wife Amrita Singh: ان دنوں سیف علی خان کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنی زندگی میں خوش ہیں۔ سیف کے فلموں کی بات کریں تو ان کی آنے والی فلم وکرم ویدھا کا ٹریلر سامنے آچکا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Lucknow | Madhya Pradesh
    • Share this:
      Saif Ali Khan On Ex Wife Amrita Singh: سیف علی خان بالی ووڈ کے کافی بڑے ایکٹر مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کرئیر میں اومکارا، ہم تم، بلیٹ راجا اور لو آج کل جیسی کئی شاندار فلمیں کی ہیں۔ سیف کی نجی زندگی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے پہلے عمر اور مذہب کو نظرانداز کرکے امرتا سنگھ سے شادی کی۔ اس کے بعد امرتا سے طلاق لے کر کرینہ کپور خان سے شادی کی۔ امرتا سنگھ کو لے کر سیف کچھ حیرانے کرنے والے انکشاف بھی کرچکے ہیں۔

      امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی عمر میں بڑا فرق ہے لیکن اس کے بعد بھی دونوں نے شادی کر لی۔ دونوں نے 13 سال تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ اس کے بعد ان کے رشتے میں دوریاں آنے لگیں۔ یہی دوریاں دونوں کے الگ ہونے کی وجہ بنیں۔

      سیف علی خان کا انکشاف
      سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی سابقہ ​​اہلیہ امریتا سنگھ کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بہن سوہا علی خان سے بنتی نہیں تھی۔ اس کے ساتھ ہی سیف نے بتایا تھا کہ امریتا ان کی ماں اور بہن کے ساتھ غلط طریقے سے پیش آیا کرتی تھیں۔ ان کے اس رویے کی وجہ سے ان کے تعلقات میں تلخی آنے لگی۔ سیف علی خان نے یہاں تک دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اپنی ماں اور بہن کو روزانہ طعنے سنتے، بے عزتی برداشت کرتے اور گالیاں برداشت کرتے دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی تھی۔ وہ اپنی سابقہ ​​بیوی امریتا سنگھ کو اپنا اٹوٹ انگ سمجھتے تھے۔ لیکن سیف کو ان کے رویے سے بہت دکھ ہوا کرتا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ٹرین میں تھی بھیڑ تو لڑکی نے ٹرین کی چھت پر سفر کرنے کا بنایا پلان، لیکن تبھی ہوا کچھ ایسا

      یہ بھی پڑھیں:
      Munawar Anjali:انجلی اروڑہ کے ساتھ کام کرنے سے منور فاروقی کا انکار،جانیے کیا ہے وجہ

      فی الحال ان دنوں سیف علی خان کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنی زندگی میں خوش ہیں۔ سیف کے فلموں کی بات کریں تو ان کی آنے والی فلم وکرم ویدھا کا ٹریلر سامنے آچکا ہے۔ وکرم ویدھا 30 ستمبرکو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سیف کے ساتھ ریتیک روشن مین لیڈ میں نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: