உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب Depression میں دیپیکا پڈوکون کو آتے تھے خودکشی کے خیال، ماں نے کی تھی مدد

    جب دیپیکا پڈوکون کرنا چاہتی تھیں خودکشی!

    جب دیپیکا پڈوکون کرنا چاہتی تھیں خودکشی!

    Deepika Padukone On Depression: فی الحال اب رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون اپنی اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔ دیپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر کافی مصروف ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Punjab | Lucknow | New Delhi
    • Share this:
      Deepika Padukone On Depression:دیپیکا پڈوکون کا نام بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اداکاراوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دیپیکا نے اپنے فلمی کرئیر میں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ریس 2، اور پیکو جیسی کئی شاندار فلموں میں کام کیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دیپیکا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب وہ بری طرح سے ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور خود کو ختم کردینا چاہتی تھیں۔ آئیے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ۔

      رنبیر کپور سے افیئر
      رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون نے ایک دوسرے کو کافی عرصے تک ڈیٹ کیا تھا۔ دونوں کا افیئر کافی وقت تک چلتا رہا۔ دیپیکا رنبیر کو لے کر کافی سنجیدہ تھیں۔ یہاں تک کہ بالی ووڈ گلیاروں میں خبریں تھیں کہ دونوں جلد ہی سات پھیرے لینے والے ہیں۔ تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات میں تلخی آ گئی۔ اس کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

      دیپیکا کا انکشاف
      رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد دیپیکا مکمل طور پر ٹوٹ گئیں تھیں۔ دیپیکا نے خود انکشاف کیا ہے کہ وہ ان کی زندگی کے بہت مشکل دن تھے۔ انہوں نے کہا تھا، ’میں صرف سونا چاہتی تھی کیونکہ سونا میرے لیے فرار کا راستہ تھا۔ کبھی کبھی میرے ذہن میں خودکشی کے خیالات آتے تھے، ان چیزوں کا سامنا کرنا بہت مشکل تھا۔‘

      دیپیکا کی ماں نے پہچانی یہ بات
      اسی دوران دیپیکا کے والدین ان سے ملنے کے لئے آئے۔ دیپیکا کی حالت کو ان کی ماں پہچان گئیں۔ ان کی ماں نے ان سے کچھ سوال پوچھے، جن کا دیپیکا جواب نہیں دے پائیں۔ اس کے بعد اس مشکل وقت میں ماں نے دیپیکا کا پورا ساتھ دیا۔ ان کی ماں نے ہی انہیں ڈپریشن سے باہر آنے میں پوری مدد کی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      37سال بعد’رام تیری گنگا میلی‘کے بریسٹ فیڈنگ سین کے بارے میں منداکنی نے کہا’آج کل تو ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javedنے بتایا اپنے فیشن کو مڈل کلاس،صرف10روپے میں ان دو حسیناؤں کو کیا تیار

      فی الحال اب رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون اپنی اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔ دیپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر کافی مصروف ہیں۔ فلم میں پٹھان میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور جان ابراہم اہم رول میں نظر آئیں گے۔ پٹھان اگلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: