ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار عرفان خان نے جب بیوی ستاپا کیلئے گایا تھا، میرا سایہ ساتھ ہوگا، بیٹے بابل نے شیئر کیا ویڈیو، لوگ ہوئے جذباتی

دراصل عرفان خان کے بیٹے بابل نے سوشل میڈیا (Social Media) پر ایک ان سین ویڈیو شیئر کیا جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں عرفان خان میرا سایہ ساتھ ہوگا (Mera Sara Sath hoga) گانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ عرفان خان ستاپا کے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
اداکار عرفان خان  نے جب بیوی ستاپا کیلئے گایا تھا، میرا سایہ ساتھ ہوگا، بیٹے بابل نے شیئر کیا ویڈیو، لوگ ہوئے جذباتی
اداکار عرفان خان کا ان سین ویڈیو۔

بالی ووڈ  (Bollywood) کے قدآور اداکار عرفان خان  (Irrfan Khan) کو دنیا کو الواداع کہے تقریبا چھہ ماہ ہونے والے ہیں لیکن کنبے کی یادوں سے وہ جدا نہیں ہو پا رہے ہیں۔ عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) ہوں یا بیتا بابل (Babil) والد کی سنجوئی یادوں کے سہارے ان کے ہونے کا احساس کر رہے ہیں۔ دراصل  عرفان خان کے بیٹے بابل نے سوشل میڈیا  (Social Media)  پر ایک ان سین ویڈیو شیئر کیا جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں عرفان خان میرا سایہ ساتھ ہوگا (Mera Sara Sath hoga) گانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ عرفان خان ستاپا کے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔


عرفان خان (Irrfan Khan) کے بیٹے بابل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں عرفان خان اپنی بیوی ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے سڑک پر چل رہے ہیں۔ عرفان میرا سایہ ساتھ ہوگا گنگنا رہے ہیں جس کو سن کر ستاپا سکدر بھی یہی گنگنانے لگ تی ہیں۔ گاتے ہوئے عرفان خان ستاپا سے سوال کرتے ہیں، میرا سایہ کہ تیرا سایہ؟ ستاپا جواب دیتی ہیں میرا سایہ۔




 




View this post on Instagram




 

Mera saya ki tera saya? Dropping ma off at the airport now :(


A post shared by Babil (@babil.i.k) on






بابل نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، میرا سایہ یا تیرا سایہ؟ ماں کو ایئرپورٹ پر چھوڑنے آیا ہوں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو عرفان خان کی فلم انگریزی میڈیم کی شوٹنگ کے دنوں کا ہے۔ یہ عرفان خان کی آخری فلم تھی۔
MOST SIXES:
آپ کو بتادیں کہ بابل کی ماں ستاپا سکدر حال ہی میں اپنے بیٹے سے ملنے لندن گئی تھیں جنہیں ممبئی جانے کیلئے روانہ کرنے کے لئے ان کے بیٹے بابل ایئرپورٹ پر آئے تھے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 24, 2020 10:13 PM IST