உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیٹی سہانا کی پہلی فلم کا پوسٹر دیکھ کر جذباتی ہوگئے تھے شاہ رخ خان، لکھی تھی ایسی باتیں

    بیٹی سہانا خان کے ڈیبیو پر شاہ رخ خان کا جذباتی پوسٹ۔

    بیٹی سہانا خان کے ڈیبیو پر شاہ رخ خان کا جذباتی پوسٹ۔

    Shah Rukh Khan Trivia: سہانا خان ڈائریکٹر زویا اختر کی فلم دی آرچیز میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم مشہور کامکس دی آرچیز فرسٹ لک کا ہندی ورژن ہے۔ زویا اختر اس فلم میں نوجوانوں کی کہانی کو دکھانے والی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Shah Rukh Khan Trivia: شاہ رخ خان پچھلے تین دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں۔ فینس کے درمیان شاہ رخ خان کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ اب ان کی بیٹی سہانا خان بھی بہت جلد فلموں مین انٹری کرنے جارہی ہیں۔ سہانا خان بھی اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح بالی ووڈ میں کمال کرپاتی ہیں یا نہیں اس بات کا فیصلہ تو وقت کرے گا۔ سہانا خان زویا اختر کی فلم’دی آرچیز‘ سے فلموں میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ جب سہانا کی پہلی فلم کا پوسٹر آیا تھا تو ان کے والد شاہ رُخ، سہانا کے لئے ایموشنل ہوگئے تھے۔

      شاہ رُخ خان کا نوٹ
      شاہ رُخ خان نے اپنے جذباتی نوٹ کے ذریعے بیٹی سے کہا تھا کہ یاد رکھو تم کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہونے والی، لیکن اس کے قریب ہوسکتی ہو۔ اینٹ، پتھر اور تالیوں کا ملنا تمہارے بس میں نہیں ہے اور جو حصہ پردے پر پیچھے چھوٹا وہ ہمیشہ تمہارا ہی رہے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ بھلے ہی آپ نے لمبا راستہ طئے کیا ہو، لیکن لوگوں کے دل کا راستہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ کیمرہ اور ایکشن ہونے دو اور جتنا ہوسکے اتنا مسکراو۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی اداکارہ نے اڑایا ٹیم انڈیا کا مذاق، ہندوستانی فینس نے کردیا ٹرول



      یہ بھی پڑھیں:
      Parveen Babi کا عالیشان بیچ فلیٹ 17 سالوں سے ہے ویران، نہیں مل رہا کوئی خریدار،جانیے تفصیل

      زویا اختر کی فلم میں آئیں گی نظر
      سہانا خان ڈائریکٹر زویا اختر کی فلم دی آرچیز میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم مشہور کامکس دی آرچیز فرسٹ لک کا ہندی ورژن ہے۔ زویا اختر اس فلم میں نوجوانوں کی کہانی کو دکھانے والی ہیں۔ سہانا کا فلمی لُک دیکھ کر ان کی ماں گوری خان نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: