உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلموں میں انٹری سے پہلے دلیپ کمار کو جانا پڑا تھا جیل،وجہ جان کر آپ بھی کریں گے فخر!

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو۔ (فائل فوٹو)

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو۔ (فائل فوٹو)

    Dilip Kumar Trivia: دلیپ کمار نے اپنے کرئیر میں مغل اعظم، کوہ نور، گنگا جمنا، سوداگر، شکتی، دیوداس، دیدار اور آن جیسی شاندار فلموں میں کام کیا ہے۔ آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن اپنی بہترین فلموں کے ذریعے وہ ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Dilip Kumar Trivia:فلمی دنیا میں ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور اداکار دلیپ کمار اپنے وقت کے ٹاپ اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ فلمی دنیا میں انہیں ایکٹنگ کا اسکول تک کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کرئیر میں ایک سے بڑھ کر ایک شاندار فلمیں دی ہیں۔ دلیپ کمار کے فینس کو شاید ہی یہ بات پتہ ہوگی کہ انہیں ایک مرتبہ جیل بھی جانا پڑا تھا۔ آئیے جانتے ہیں کہ دلیپ کمار کے جیل جانے کی وجہ کیا تھی؟

      کیوں جانا پڑا تھا دلیپ کمار کو جیل؟
      یہ واقعہ اس زمانے کا ہے جب دلیپ صاحب ایکٹر نہیں بنے تھے۔ اس دور میں وہ ایک برطانوی آرمی کینٹین میں کام کیا کرتے تھے۔ ایک بار دلیپ کمار نے انگریزوں کے خلاف بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ برطانوی حکمرانوں کا ہندوستانیوں کے تئیں رویہ بہت غلط ہے اور ہندوستان کی آزادی کی جنگ بالکل صحیح ہے۔ بس دلیپ کمار کے یہ کہتے ہی انہیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

      دلیپ صاحب نے اس بات کا تذکرہ اپنی کتاب ’دلیپ کمار-دا سبسٹانس اینڈ دا شیڈو‘ میں کیا ہے۔ اس وقت آزادی کے لئے جیل جانے والوں کو گاندھی والے کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ جیل میں دلیپ صاحب قیدیوں کے لئے ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے بھوک ہڑتال میں بھی شامل ہوئے تھے اور جیل میں انہیں بھی گاندھی والے کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ اس کے بعد ان کی پہچان کے ایک میجر نے انہیں جیل سے باہر نکالا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Happy Birthday Rakesh Roshan:راکیش روشن ہوئے 73 سال کے،Krrish 4سے دھوم مچانے کو ہیں تیار

      یہ بھی پڑھیں:
      Athiya Shetty اور کے ایل راہل کی شادی کنفرم!سنیل شیٹی کے کھنڈالا والے بنگلے میں ہوگی شادی

      فلمی کرئیر
      دلیپ کمار نے اپنے کرئیر میں مغل اعظم، کوہ نور، گنگا جمنا، سوداگر، شکتی، دیوداس، دیدار اور آن جیسی شاندار فلموں میں کام کیا ہے۔ آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن اپنی بہترین فلموں کے ذریعے وہ ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: