اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب کیارا اڈوانی سے ملنے ان کے گھر تک پہنچ گیا تھا کریزی فین، اداکارہ نے دروازہ کھولا تو۔۔۔

    جب کیارا اڈوانی سے ملنے ان کے گھر تک پہنچ گیا تھا کریزی فین، اداکارہ نے دروازہ کھولا تو۔۔۔

    جب کیارا اڈوانی سے ملنے ان کے گھر تک پہنچ گیا تھا کریزی فین، اداکارہ نے دروازہ کھولا تو۔۔۔

    کیارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز کامیڈی فلم فگلی سے کیاتھا۔ اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری میں نظر آئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کیارا اڈوانی نے اپنی ایکٹنگ اور خوبصورتی کی بدولت بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان حاصل کی ہے۔ کیارا تو ایسے کئی فلموں میں نظر آئیں، لیکن اصل معنوںمیں انہیں پہچان ملی فلم کبیر سنگھ سے۔ کیارا اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ اپنی پرسنل لائف کو لے کر بھی اکثر سرخیوں مین رہتی ہیں۔ کیارا 6 فروری کو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کے  بندھن میں بندھنے جارہی ہیںَ کیارا کے دنیا بھر میں کروڑوں فینس ہیں، جو ان پر جم کر پیار برساتے ہیں۔ کیارا نے اپنے فین سے جڑا ایک حیران کردینے والا قصہ بتایا تھا، جسے سن سبھی شاک رہ گئے تھے۔

      کیارا نے شیئرکیا قصہ

      ایک انٹرویو کے دوران کیارا نے اپنے ایک کریزی فین کا حیران کردینے والا قصہ سنایا تھا۔ کیارا نے بتایا تھا کہ وہ ممبئی کے ایک ہائی رائز اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ ممبئی کے مہالکشمی اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھیں، جہاں ایک دن ان کا فین گھس آیا۔ کیارا بلڈنگ میں کافی اونچائی پر رہتی تھیں اور ان کا فین ان سے ملنے بلڈنگ کے اوپر ان کے دروازے کے باہر آگیا تھا۔ کیارا نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے دروازہ کھولا تو وہ فین کو دیکھ کر گھبرا گئیں۔ پوچھے پر شخص نے بتایا کہ وہ ساری سیڑھیاں چڑھ کر اتنی اوپر آیا ہے۔ فین پسینے سے شرابور تھا۔ فین کا اپنے لیے پیار دیکھ کر ایک طرف کیارا کو جہاں خوشی ہوئی، وہیں دوسری طرف وہ کافی ڈر بھی گئی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      فُگلی سے شروع کیا کرئیر

      بتادیں کہ، کیارا کے ستارے ان دنوں عروج پر ہیں۔ وہ ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے رہی ہیں۔ کیارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز کامیڈی فلم فگلی سے کیاتھا۔ اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری میں نظر آئی۔ اس کے بعد کبیر سنگھ نے کیارا کی راتوں رات قسمت بدل دی۔ اس کے بعد، شیرشاہ، بھول بھولیا 2، گڈ نیوز اور جگ جگ جیو اداکارہ کی چند کامیاب فلمیں  بن گئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: