جب اپنے بیڈروم میں پروین بابی کو اس حال میں دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے ڈینی، یہ رہی اس رات کی کہانی

جب اپنے بیڈروم میں پروین بابی کو اس حال میں دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے ڈینی، یہ رہی اس رات کی کہانی

جب اپنے بیڈروم میں پروین بابی کو اس حال میں دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے ڈینی، یہ رہی اس رات کی کہانی

ڈینی نے کہا کہ انہیں پروین کی بیماری کے بارے میں اس وقت کچھ نہیں پتہ تھا، لیکن بریک اپ کے بعد ان کا رویہ عجیب ہوگیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    پروین بابی بھلے ہی اب اس دنیا میں نہ ہوں، لیکن ان سے جڑے قصے آج بھی مشہور ہیں۔ پروین بابی کا خاتمہ جس طرح سے ہوا، اس کے بارے میں سوچ کر بھی روح کانپ جاتی ہے۔ پروین بابی کی لاش کئی دنوں تک فلیٹ میں پڑے رہنے کے  بعد پولیس کو برآمد ہوئی تھی۔ پروین بابی اپنے کرئیر میں بہت کامیاب رہیں، لیکن نجی زندگی اتنی ہی درد بھری رہی۔ پروین بابی ڈینی ڈینزونگ اپا، کبیر بیدی اور مہیش بھٹ کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہیں۔

    سوشل میڈیا پر کبیر بیدی اور مہیش بھٹ کے پروین بابی کے ساتھ رشتے کے ڈھیروں قصے مل جائیں گے، لیکن ڈینی کے بارے میں بہت کم لوگوں کوجانکاری ہے۔ ڈینی اور پروین کچھ سالوں تک ریلیشن شپ میں رہے تھے۔ حالانکہ بعد میں دونوں کو الگ ہونا پڑا تھا۔ ڈینی نے ایک مرتبہ بالی ووڈ ہنگامہ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے اور پروین کے رشتے کی بات کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا، ’وہ میری پہلی گرل فرینڈ تھیں اور ہم ایک ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔ وہ چوتھی منزل پر تھیں اور میں پہلی منزل پر۔‘ ڈینی نے کہا کہ انہیں پروین کی بیماری کے بارے میں اس وقت کچھ نہیں پتہ تھا، لیکن بریک اپ کے بعد ان کا رویہ عجیب ہوگیا تھا۔

    پروین کی اس حرکت سے ڈر گئے تھے ڈینی

    ڈینی نے بتایا کہ ایک بار جب وہ اپنی گرل فرینڈ کم کے ساتھ ممبئی کے گھر پہنچے تو انہوں نے پروین کو اپنے بیڈ روم میں وی سی آر پر فلمیں دیکھتا ہوا پایا۔ ڈینی نے کہا تھا، "پروین مجھے رات کے کھانے پر مدعو کرتی تھی۔ ان دنوں میری ایک نئی گرل فرینڈ کم تھی، یہ بہت برا ہو گا جب تمہاری سابقہ گرل فرینڈکسی بھی وقت تمہارے گھر آ سکتی ہو تو کسی بھی لڑکی کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہو گا۔"

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    تو یہ ہوا کہ میں پیک اپ کے بعد کم کو سیٹ سے لے کر گھر پہنچا، تو کیا دیکھتا ہوں کہ پروین میرے  بیڈروم میں اارام سے بیٹھ کر وی سی آر پر فلم دیکھ رہی ہے۔ اور جب انہوں نے پروین کو ایسا کرنے سے منع کیا تو انہوں نے جواب دیا، ’ہمارے بیچ کچھ نہیں ہے، ہم دوست ہیں۔‘ تبھی سے ڈینی کو لگنے لگا تھا کہ پروین کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ انہیں اسے حالت میں دیکھ کر ڈر گئے تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: