دھرمیندر اور ہیما مالنی کی لاڈلی بیٹی ایشا دیول نے کم ہی فلمیں اپنے کرئیر میں کی ہیں۔ اپنی ماں کی طرح وہ بھی اچھی اداکارہ کے ساتھ شاندار ڈانسر بھی ہیں۔ دھوم سمیت وہ کئی فلموں میں نظر ااچکی ہیں۔ اس درمیان اداکارہ نے دھوم فلم کے ٹائٹل ٹریک میں دئیے اپنے بکنی سین کو لے کر کچھ باتیں شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے اس سین سے کافی کھلبلی مچائی تھی۔
دھوم میں جب ڈائریکٹر نے ایشا کے سامنے کی تھی بکنی پہننے کی بات ایشا دیول نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب آدتیہ چوپڑا نے انہیں کہا کہ انہیں اس ایکشن فلم میں بکنی پہننی ہوگی۔ ایشا اس بات پر قدرے حیران اور پریشان تھی۔ وہ پہلے نہیں جانتی تھیں کہ انہیں فلم میں بکنی پہننی پڑے گی۔ آدتیہ چوپڑا کے سامنے انہوں نے فوری طور پر اس کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی لیکن اس کے لیے انھوں نے ایک دن کا وقت مانگا۔ اداکارہ نے اپنی والدہ ہیما مالنی سے اجازت لینے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا تھا۔
ایشا دیول نے اس انٹرویو میں آگے بتایا کہ، وہ اپنی ماں سے فلم میں بکنی پہننے کی اجازت لینے سے کافی ڈر رہی تھیں۔ حالانکہ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ہیما مالینی سے یہ بات کی تو انہوں نے کہا، ’ہاں پہنو، جو بھی پہننا ہے۔ تم جب اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے یا باہر جاتی ہو تو بکنی پہنتی ہو ناں، تو پہنو، بس اس بات کا دھیان رکھنا کہ اسے اچھے سے شوٹ کیا جائے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔