உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    HBD Mumtaz: ممتاز کی معصومیت پر جب ہر کوئی دل ہار بیٹھا تھا، راجیش کھنہ کے ساتھ جمی تھی جوڑی

    ممتاز نے اپنے بالی ووڈ سفر کا آغاز ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/mumtaz_diva_of_bollywood)

    آج بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ممتاز (Mumtaz) 74 سال کی ہوگئی Mumtaz birthday ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ کے مداح اور قریبی انہیں دل سے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ آئیے، اس موقع پر اداکارہ ممتاز سے متعلق کچھ خاص باتیں جانیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ کی عظیم اداکارہ ممتاز(Mumtaz)، 31 جولائی کو اپنا 74 واں یوم پیدائش (Mumtaz birthday) منا رہی ہیں۔ ان کی پیدائش 1947 میں ہوئی تھی۔ وہ آج بھی ’روٹی‘، ’بندھن‘، ’دشمن‘، ’پریم کہانی‘ جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لئے یاد کی جاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا تھا۔ وہ فلم ’سونے کی چڑیا‘ (1958) میں بطور چائلڈ آرٹسٹ نظر آئی تھیں۔

      ممتاز کو جس فلم نے بالی ووڈ میں مقام عطا کردیا تھا، وہ تھی ’دو راستے‘۔ یہ فلم 1969 کو ریلیز ہوئی تھی، جس میں ان کے اپوزٹ راجیش کھنہ نے کام کیا تھا۔ اس فلم میں ممتاز کی معصومیت پر ہرکوئی دل ہار بیٹھا تھا۔ ممتاز نے راجیش کھنہ اور دھرمیندر کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے راجیش کھنہ کے ساتھ 10 فلموں میں اداکاری کی ہے۔ یہ جوڑی س وقت کی ہٹ جوڑیوں میں سے ایک تھی۔

      (تصویر کریڈٹ: Instagram/mumtaz_diva_of_bollywood)
      (تصویر کریڈٹ: Instagram/mumtaz_diva_of_bollywood)


      میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1977 میں فلم ’آئینہ‘ کی ریلیز کے بعد، ممتاز نے فلموں سے بریک لے لیا تھا۔ تاکہ وہ اپنی فیملی کی دیکھ بھال کرسکیں۔ انہوں نے 1990 میں فلم ’آندھیاں‘ سے واپسی کی تھی۔ انہوں نے سال 1974 میں بزنس مین میور مڈوانی سے شادی کی تھی۔ اس رشتے سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

      ممتاز کو فلم ’بال برہما چاری‘ کے لئے بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا۔ 1970 میں ریلیز ہوئی ’کھلونا‘ کے لئے فلم فیئر کے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا۔ انہیں فلم انڈسٹری میں بہترین ڈانسروں میں سے ایک مانا جاتا تھا اور انہیں ہیلن کے ڈانس مووس کو سخت ٹکر دینے کی عادت تھی۔

      فلم انڈسٹری کے ساتھ انہیں اپنی زندگی میں بھی کئی اتار - چڑھاو دیکھنے پڑے تھے۔ جب وہ 50 کی عمر میں تھیں، تب انہیں بریسٹ کینسر (چھاتی کا کینسر) سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا۔ وہ اس خطرناک بیماری سے ابھر گئی تھیں اور وہ ایک صحتمند اور شاندار زندگی جی رہی ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: