جب رنویر سنگھ کی اس حرکت پر غصے سے لال ہوگئی تھیں ’گہرائیاں‘ ایکٹریس دیپیکا پڈوکون، بن گئی تھیں ’اینگری وائف‘
پریس کانفرنس کے دوران رنویر کافی مستی والے موڈ میں نظر آرہے تھے اور پریس کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ وہیں دیپیکا سبھی سوالوں کے جواب بڑی سیرئیس ہو کر دے رہی تھیں۔ دپیکا سے اس دوران سوال کیا گیا، دیپیکا جواب دے رہی تھیں کہ تبھی رنویر-دیپیکا کے درمیان میں پرینکا چوپڑا کی آواز آئی۔
پریس کانفرنس کے دوران رنویر کافی مستی والے موڈ میں نظر آرہے تھے اور پریس کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ وہیں دیپیکا سبھی سوالوں کے جواب بڑی سیرئیس ہو کر دے رہی تھیں۔ دپیکا سے اس دوران سوال کیا گیا، دیپیکا جواب دے رہی تھیں کہ تبھی رنویر-دیپیکا کے درمیان میں پرینکا چوپڑا کی آواز آئی۔
ممبئی:’گہرائیاں(Gehraiyaan) ایکٹریس دیپیکا پڈوکون (Gehraiyaan) اور رنویر سنگھ (Ranveer Singh) بالی ووڈ میں پاور کپل (Bollywood Power Couple) کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ دونوں کسی بھی ایونٹ پر ساتھ نظر آتے ہیں تو ماحول میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک بار ایک ایونٹ میں ہوا تھا جس میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ساتھ نظر آئے تھے۔ دیپیکا کا نیچر کافی پولائیڈ اور ڈسپلن والا ہے، وہیں رنویر سنگھ مستی بھرے ہیں۔ ایسے میں جب اس ایونٹ پر دیپیکا رنویر ساتھ آئے تو رنویر کی مستی وہاں شروع ہوگئی جس کے بعد دیپیکا اچانک سے رنویر کے سامنے اینگری وائف بنی نظر آئی۔ حالانکہ اس وقت دیپیکا اور رنویر کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ فلم ’باجی راو مستانی‘ کی پریس کانفنرس کے دوران کی یہ بات ہے۔
پرینکا چوپڑا کی آواز سن کر بے قابو ہوئے رنویر، تو غصے میں آگئی تھی دیپیکا سنجے لیلا بھنسالی کے ڈائریکشن میں بنی رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا اسٹارر باجی راو مستانی سال 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران رنویر کافی مستی والے موڈ میں نظر آرہے تھے اور پریس کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ وہیں دیپیکا سبھی سوالوں کے جواب بڑی سیرئیس ہو کر دے رہی تھیں۔ دپیکا سے اس دوران سوال کیا گیا، دیپیکا جواب دے رہی تھیں کہ تبھی رنویر-دیپیکا کے درمیان میں پرینکا چوپڑا کی آواز آئی۔
اسٹیج پر پرینکا نہیں نظر آئی لیکن وہ ایونٹ پر موجود تھیں۔ جیسے ہی رنویر نے پرینکا کی آواز سنی تو وہ کافی ایکسائٹیڈ ہوگئے اور کہنے لگے کہ کہاں ہو تم، دیپیکا کی بات کو کاٹتے ہوئے جب رنویر نے ایسا کہا تو ایکٹریس اچانک سے غصے میں ترچھی نظروں سے رنویر کو دیکھنے لگیں۔ اس پر دیپیکا کو مطمئن کراتے ہوئے رنویر نے کہا-’ارے بولو بولو ڈولا رے ڈولا بولو‘۔
رنویر دیپیکا کے درمیان ہوتی ہے کھٹی میٹھی نوک جھونک بتادیں کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا کی کھٹی میٹھی نوک جھونک چلتی ہی رہتی ہے۔ سوشل میڈیا پر کبھی کپل پیار کرتا نظر آتا ہے تو کبھی ایک دوسرے کو چھیڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ ایسے ہی ایک بار دیپیکا نے ایک پوسٹ کیا تھا جس میں ان کی اسکول رپورٹ کارڈ کی فوٹوز تھی۔ ان میں سے دیپیکا کی ایک رپورٹ کارڈ میں ان کی ٹیچر نے دیپیکا کے لئے لکھا تھا کہ ’تم کو انسٹرکشنس فالو کرنا سیکھنا چاہیے۔‘ اس پر رنویر نے بھی کمنٹ کیا تھا اور کہا تھا -’یس ٹیچر آئی ایگری وتھ یو۔‘ رنویر کے کمنٹ پر دیپیکا نے بھی جواب دیا تھا اور کہا تھا-’آج رات تمہیں کھانا نہیں ملے گا۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔