جب جیہ بچن نے ایشوریہ رائے کو نہیں بلکہ کرشمہ کپور کو کہا تھا-’یہ ہے میری ہونے والی بہو‘
جب جیہ بچن نے ایشوریہ رائے کو نہیں بلکہ کرشمہ کپور کو کہا تھا-’یہ ہے میری ہونے والی بہو‘
شرماتی کرشمہ تب اسٹج پر جیہ بچن کے ستھ شامل ہوئیں اور بعد میں پورے بچن، نندا اور کپور فیملی نے ایک خوشحال تصویر کھنچوائی۔ ویڈیومیں آپ کو کرشمہ کی جگمگاتی سگائی کی انگوٹھی کا کلوز اپ بھی دکھائی دے گا۔
بالی ووڈ میں ایسی تمام لو اسٹوریز رہی ہیں جو اپنے انجام تک نہیں پہنچی۔ ایسی ہی ایک لو اسٹوری ہے ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور کی۔ قریب دو دہائی پہلے 2002 میں کپور اور بچن خاندان نے کرشمہ کپور اور ابھیشک بچن کی شادی کے ساتھ اپنی دوستی کو رشتہ داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اگلے ہی سال 2003 میں جب پورا ملک اس گرینڈ ویڈنگ پر نظریں جمائے بیٹھا تھا تو اس جوڑی کے ٹوٹنے کی خبروں نے سبھی کو حیران کردیا تھا۔
قریب پانچ سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد اور سگائی تک ہوجانے کے بعد ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور نے اپنے رشتوں کو ختم کرلیا تھا۔ بچن خاندان تو کرشمہ کپور کو اپنی بہو تک ماننے لگا تھا۔ آج ہم آپ کے لیے وہ ایک خاص ویڈیو لے کر آئے ہیں جب پوری دنیا کے سامنے جیہ بچن نے کرشمہ کپور کو اپنے ہونے والی بہو کہہ کر بلایا تھا۔
یہ ویڈیو ہے سال 2002 کا جب اپنی ہونے والی بہو کرشمہ کپور کا تعارف اور خاندان میں ان کا استقبال کرتےہوئے جیہ بچن نے کہا تھا، ’میں بچن اور نندا فیملی کے ساتھ، ہمارے فیملی گروپ میں ایک اور فیملی کا خیرمقدم کرتی ہوں وہ ہے کپورس۔‘ رندھیر اور ببیتا کپور، اور ہونے والی میری بہو کرشمپ کپور۔ یہ ابھیشک کا ان کے والد کے 60ویں سالگرہ پر ان کے والدین کو سب سے شاندار تحفہ ہے۔‘
اس دوران شرماتی کرشمہ تب اسٹج پر جیہ بچن کے ستھ شامل ہوئیں اور بعد میں پورے بچن، نندا اور کپور فیملی نے ایک خوشحال تصویر کھنچوائی۔ ویڈیومیں آپ کو کرشمہ کی جگمگاتی سگائی کی انگوٹھی کا کلوز اپ بھی دکھائی دے گا۔ اس دوران کی تمام تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ حالانکہ آج تک ابھیشک اور کرشمہ کپور کا رشتہ ٹوٹنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔