உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیا پردا کو جب چلتی ٹرین میں نہانا پڑا تھا، فلم ڈائریکٹر نہیں چھوڑنا چاہتے یہ سین

    جیا پردہ انتہائی خوبصورت اداکارہ ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: retrobollywood/Instagram)

    بالی ووڈ اداکارہ جیا پردا (Jaya Prada) اب فلموں سے دور سیاسی گلیاروں میں لمبے وقت سے جمی ہوئی ہیں۔ بے حد خوبصورت جیا پردا نے ’سرگم (Sargam)‘ فلم سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ میں ایک دور ایسا تھا جب رقص میں روانی اداکارہ کا زمانہ تھا۔ جیا پردا (Jaya Prada)، ہیما مالنی (Hema Malini)، مادھوری دکشت (Madhuri Dixit)، میناکشی شیشادری (Meenakshi Sheshadri) جیسی اداکارہ کلاسیکل ڈانس کے لئے مشہور تھیں۔ آندھرا پردیش کی رہنے والی جیا پردا کو تو فلموں میں آفر ہی ان کے ڈانس کی وجہ سے ملا تھا۔ جیا پردا کی ماں نے انہیں بچپن سے ہی رقص- سنگیت کی تعلیم دلوانی شروع کردی تھی۔ بتاتے ہیں کہ ایک بار جب جیا پردا اپنے اسکول کے اپنے سالانہ تقریب میں ڈانس کر رہی تھیں، تبھی وہاں آئے ایک فلم ڈائریکٹر کی نظر ان پر پڑی اور انہیں جیا پردا کی خوبصورتی اور ڈانس اتنی پسند آئی کہ اپنی تیلگو فلم ’بھومی کوسم‘ میں ایک ڈانس نمبر کرنے کا آفر دے دیا۔ یہیں سے جیا پردا کا فلمی کیریئر شروع ہوگیا۔ تیلگو، تمل اور کنڑ فلموں میں کام کرنے کے بعد جیا پردا نے جب بالی ووڈ میں انٹری لی تو تہلکہ مچا دیا۔

      جیا پردا نے جب ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس دور کی مشہور اداکارہ جیسے پروین بابی، راکھی، زینت امان کا جادو کم ہونے لگا تھا۔ 1979 میں فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر وشوناتھ نے جیا پردا کو لے کر فلم ’سرگم‘ بنائی۔ یہ فلم زبردست ہٹ ہوئی اور جیا پردا راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ اپنی فلموں کے لئے جیا پردا محنت کرتی تھیں۔ کسی بھی حالات میں پریشان نہیں ہوتی تھیں۔

      جیا پردا کی ماں نے انہیں بچپن سے ہی رقص- سنگیت کی تعلیم دلوانی شروع کردی تھی۔
      جیا پردا کی ماں نے انہیں بچپن سے ہی رقص- سنگیت کی تعلیم دلوانی شروع کردی تھی۔


      اس دور میں آج کی طرح سہولیات اور ٹکنالوجی نہیں تھی، لہٰذا فلم کی شوٹنگ کے وقت لوکیشن اور ٹائمنگ کا بہت خیال رکھنا پڑتا تھا۔ ایسے میں اداکارہ کو کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔ جیا پردا نے یوں تو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں، ان میں سے ایک ’ڈفلی والے‘ بھی ہے۔ اس فلم کا گانا ’ڈفلی والے ڈفلی بجا...‘ میں جیا پردا اور رشی کپور کی جوڑی نے پردے پر دھمال مچا دیا تھا۔ اسی فلم سے متعلق ایک قصہ بتاتے ہیں، جسے سن کر آپ مان جائیں گے کہ اس دور کی اداکارہ کن کن حالات میں کام کرتی تھیں۔

      جیا پردا نے فلم فیئر کو دیئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ایک بار مجھے ٹرین میں نہانا پڑا تھا۔ کیونکہ ہمیں لوکیشن پر پہنچتے ہی شوٹنگ کرنی تھی۔
      جیا پردا نے فلم فیئر کو دیئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ایک بار مجھے ٹرین میں نہانا پڑا تھا۔ کیونکہ ہمیں لوکیشن پر پہنچتے ہی شوٹنگ کرنی تھی۔


       

      جیا پردا نے فلم فیئر کو دیئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ایک بار مجھے ٹرین میں نہانا پڑا تھا۔ کیونکہ ہمیں لوکیشن پر پہنچتے ہی شوٹنگ کرنی تھی۔ ڈائریکٹر صبح کی پہلی روشنی میں سین فلمانا چاہتے تھے۔ میں چوبیس گھنٹوں کام کر رہی تھی۔ میں نے خود ہی اپنا میک اپ کرنا سیکھ لیا تھا۔ فلم کی ڈیمانڈ کے حساب سے ہمیں ایک لوکیشن سے دوسری لوکیشن پر جانا پڑتا تھا۔ ہم نے کیسے کیسے حالات میں شوٹنگ کی ہے۔ آج جب میں سنتی ہوں کہ وینیٹی وین نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں کو- آپریٹ نہیں کرتی ہیں تو میرا سر چکرا جاتا ہے‘۔

      بالی ووڈ اداکارہ جیا پردا اپنے زمانے کی ٹاپ اداکارہ میں شمار کی جاتی تھیں‘۔ ’تحفہ‘، ’شرابی‘، ’موالی‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کر کے اپنا ایک خاص مقام بنا لیا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: