உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sridevi Jaya Prada Cat Fight:جب اس وجہ سے پریشان ہوکر جتیندر-راجیش کھنا نے سری دیوی-جیہ پردہ کو کمرے میں کردیا تھا بند!

    سری دیوی اور جیہ پردہ۔

    سری دیوی اور جیہ پردہ۔

    Sridevi Jaya Prada Cat Fight:سری دیوی اور جیا نے طوفان، اولاد، موالی، میں تیرا دشمن، نیا قدم، مقصد، مجال جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ تاہم اب آتے ہیں اس کہانی کی طرف جو کافی سرخیوں میں آئی تھی۔ سری دیوی اور جیا ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تھے، جتیندر اور راجیش کھنہ کو یہ بات معلوم تھی۔

    • Share this:
      Sridevi Jaya Prada Cat Fight:آج بات کی جائے سری دیوی جو اپنے دور کی مشہور اداکارہ تھیں اب ہم میں نہیں رہیں۔ آج ہم آپ کو سری دیوی کی زندگی سے متعلق ایک مشہور واقعہ سنانے جارہے ہیں۔ دراصل یہ کہانی سری دیوی اور جیا پردا سے متعلق ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 70-80 کی دہائی میں سری دیوی فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہوا کرتی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ سری دیوی کے فلم میں ہونے کا مطلب یہ تھا کہ وہ فلم سپرہٹ ہوگی۔ سری دیوی کے ساتھ جیا پردا بھی اس دور کی بڑی اداکارہ ہوا کرتی تھیں۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو جیا اور سری دیوی نے ایک نہیں بلکہ آٹھ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

      تاہم، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ سری دیوی اور جیا پردا کی آپس میں بالکل نہیں بنتی تھی۔ خبروں پر یقین کیا جائے تو سلور اسکرین پر اس جوڑی کی کیمسٹری تو بہت اچھی لگتی تھی لیکن حقیقی زندگی میں دونوں کو ایک دوسرے سے بات کرنا پسند نہیں تھا۔ ایسا نہیں تھا کہ ان کے درمیان کوئی لڑائی ہوئی تھی بلکہ ان دونوں کے درمیان مقابلہ ایسا سخت رہتا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے بات کرنے سے گریز کرتے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Rekha Transformation:موٹاپے اور سانولے رنگ کی وجہ سے ریکھا نے جھیلی تھی بے عزتی پھر۔۔۔

      سری دیوی اور جیا نے طوفان، اولاد، موالی، میں تیرا دشمن، نیا قدم، مقصد، مجال جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ تاہم اب آتے ہیں اس کہانی کی طرف جو کافی سرخیوں میں آئی تھی۔ سری دیوی اور جیا ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تھے، جتیندر اور راجیش کھنہ کو یہ بات معلوم تھی، اس لیے دونوں نے سوچا کہ کیوں نہ ان کے درمیان دوستی کروائی جائے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sushmita Sen Affair:سشمیتا سین کو اس پاکستانی کرکٹرسے ہوگیا تھا پیار،بریک اپ کی یہ تھی وجہ

      اس معاملے میں جتیندر اور راجیش کھنہ نے سری دیوی اور جیا پردا کو یہ سوچ کر تین گھنٹے تک ایک کمرے میں بند کر دیا کہ شاید یہ لوگ بات کریں گے۔ تاہم جب تین گھنٹے بعد دروازہ کھولا گیا تو دونوں اداکارائیں مختلف کونوں میں بیٹھی تھیں، ان کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: