உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shahid Kapoor کے ساتھ کس کو کنگنا رناوت نے بتایا تھا بکواس، ایکٹر نے یوں دیا کرارا جواب

    فلم ’رنگون‘ سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایت کار وشال بھردواج تھے۔ اس فلم میں شاہد کپور اور کنگنا رناوت نے کئی رومانوی مناظر دیے۔ اسی دوران جب فلم کی تشہیر کے دوران کنگنا رناوت سے فلم میں شاہد کو بوسہ دینے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے بکواس قرار دیاتھا۔

    • Share this:
      ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) اور شاہد کپور(Shahid Kapoor) کی فلم ’رنگون‘ سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایت کار وشال بھردواج تھے۔ اس فلم میں شاہد کپور اور کنگنا رناوت نے کئی رومانوی مناظر دیے۔ اسی دوران جب فلم کی تشہیر کے دوران کنگنا رناوت سے فلم میں شاہد کو بوسہ دینے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے بکواس قرار دیا۔ کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ ’شاہد کی مونچھیں بھیانک تھیں اور وہ کس بھی بکواس تھی۔ پھر وہ مجھ سے کہتا رہتا تھا کہ اس کی ناک بہہ رہی ہے۔ کنگنا نے شاہد کے ساتھ ایک کاٹیج شیئر کرنا بھی ایک ڈراؤنا خواب قرار دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب سرعام سلمان سے پنگا لے بیٹھے تھے وویک اوبیرائے،ایشوریہ نے ایکٹرکے لئے کہہ دی تھی یہ بات

      ایک انٹرویو کے دوران کنگنا نے کہا، ’ہم بہت دور شوٹنگ کر رہے تھے جہاں ایک چھوٹی سی جھونپڑی بنائی گئی تھی۔ شاہد اور میں اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ کاٹیج بانٹ رہے تھے۔ ہر صبح، میں اس پاگل ہپ ہاپ میوزک سے بیدار ہوتی تھی۔ میں تنگ آچکی تھی اور باہر شفٹ ہونا چاہتی تھی۔ شاہد کے ساتھ کاٹیج شیئر کرنا ایک ڈراؤنا خواب تھا۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ریتیک کے گھر بجنے والی ہے شہنائی، Girlfriend صبا سے کریں گے شادی! دوست نے بتائی سچائی

      میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کو کنگنا کی یہ باتیں پسند نہیں آئیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا، ’کنگنا اپنے دماغ میں چیزیں بناتی ہیں۔ مجھے بالکل یاد نہیں جب میں نے اس سے بہتی ہوئی ناک کا ذکر کیا۔ تاہم، شاہد نے کنگنا کے ساتھ اپنے جھگڑے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا، ’میں ٹیبل ٹینس میچ نہیں کھیلنا چاہتا۔ میں صرف اس میچ کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔ کنگنا کو اپنے تمام ساتھی اداکاروں کے ساتھ آگے بڑھ کر ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: