Saif Kareena Love Story:جب سیف علی خان سے شادی کرنے سے پہلے کرینہ کو ملی تھی’وارننگ‘-’کرئیر برباد ہوجائے گا‘
سیف علی خان اور کرینہ کپور خان .(Picture Credits: Kareena Kapoor Khan/Instagram)
Saif Kareena Love Story: آج کرینہ اور سیف کا نام انڈسٹری کے پاور کپلز میں شامل ہے۔ کرینہ اور سیف کے دو بچے ہیں جن کا نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے۔
Saif Kareena Love Story: سیف علی خان اور کرینہ کپور کی آج بات کریں گے، جن کا افیئر سے لے کر شادی تک رشتہ کافی سرخیوں میں رہا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سیف علی خان کی یہ دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل 1991 میں سیف علی خان نے اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی۔ سیف کی پہلی شادی بھی کافی چرچے میں آئی تھی۔ درحقیقت شادی کے وقت جہاں امریتا انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں وہیں سیف نے تب فلموں میں ڈیبیو بھی نہیں کیا تھا۔ تاہم شادی کے 13 سال بعد سیف اور امریتا میں طلاق ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2008 میں امریتا سے طلاق کے بعد سیف اور کرینہ کے درمیان قربتیں بڑھ گئی تھیں۔
دراصل سیف اور کرینہ فلم 'ٹشن' کی شوٹنگ کر رہے تھے اور یہیں انہیں ایک دوسرے سے پیار ہو گیا۔ کچھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد ان کی شادی 2012 میں ہوئی۔ تاہم کرینہ کے مطابق سیف سے شادی کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سیف سے شادی سے پہلے ان کے قریبی لوگوں نے کیا کہا تھا۔
کرینہ کے مطابق لوگوں نے انہیں کہا کہ 'سیف دو بچوں کا باپ ہے اور اس سے شادی کرنے سے تمہارا کریئر تباہ ہو جائے گا'۔ کرینہ کے مطابق لوگوں سے یہ سن کر انہیں لگا کہ کیا واقعی محبت کرنا اتنا بڑا جرم ہے؟ اگر ہاں، تو پھرشادی کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے!
تاہم آج کرینہ اور سیف کا نام انڈسٹری کے پاور کپلز میں شامل ہے۔ کرینہ اور سیف کے دو بچے ہیں جن کا نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔