جب سیف سے شادی کرنے سے پہلے کرینہ کو گھروالوں نے دی تھی یہ وارننگ، اداکارہ نے خود کیا تھا چونکانے والا انکشاف

جب سیف سے شادی کرنے سے پہلے کرینہ کو گھروالوں نے دی تھی یہ وارننگ، اداکارہ نے خود کیا تھا چونکانے والا انکشاف

جب سیف سے شادی کرنے سے پہلے کرینہ کو گھروالوں نے دی تھی یہ وارننگ، اداکارہ نے خود کیا تھا چونکانے والا انکشاف

آج سیف اور کرینہ کی شادی کو سالوں گزر چکے ہیں اور اتنے سال بعد بھی دونوں کے درمیان پیار پہلے کی طرح برقرار ہے

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    کرینہ کپور اور سیف علی خان آج بی ٹاون کے سب سے پیارے جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ کرینہ سیف آج کی نسل کو کپل گولس دیتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ کرینہ اور سیف نے سال 2012 مین شادی کی تھی۔ فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ سے دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر کچھ سالوں کی ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج کپل تیمور علی خان اور جیہہ علی خان کے والدین ہیں۔

    کرن کے شو پر کیا انکشاف

    کرینہ کچھ سال پہلے جب کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں پہنچی تھی، تب انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کئی سارے انکشاف کیے تھے۔ اس دوران کرینہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب سیف سے شادی کا فیصلہ انہوں نے کیا، تو لوگوں نے کیا کیا کہا تھا۔ کرینہ اس بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ لوگوں نے ان سے کہا تھاکہ انہیں سیف سے شادی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ وہ طلاق شدہ ہیں اور دو بچوں کے والد ہے۔ اتنا ہی نہیں، کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا تھا کہ اگر وہ سیف سے شادی کرتی ہیں تو ان کا کرئیر بھی برباد ہوجائے گا۔



    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    کرینہ کے مطابق، لوگوں کی ان باتوں کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اداکارہ نے سوچا کہ کسی کو چاہنا اورشادی کرنا کیا اتنا برا ہے۔ اگر ایسا ہے تو شادی کر کے دیکھتے ہیں۔ بہرحال، آج سیف اور کرینہ کی شادی کو سالوں گزر چکے ہیں اور اتنے سال بعد بھی دونوں کے درمیان پیار پہلے کی طرح برقرار ہے ۔ بتادیں کہ کرینہ سیف کی دوسری بیوی ہیں۔ سیف کی پہلی شادی امریتا سے ہوئی تھی، جن سے انہیں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان دو بچے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: