உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Katrina Kaifنے جب سب کے سامنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو کہہ دیا تھا’پی کے آیا ہے کیا؟‘

    Katrina Kaifنے جب سب کے سامنے سابق  بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو کہہ دیا تھا’پی کے آیا ہے کیا؟‘

    Katrina Kaifنے جب سب کے سامنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو کہہ دیا تھا’پی کے آیا ہے کیا؟‘

    When Katrina Kaif asked Ranbir Kapoor Are You Drunk: رنبیر کپور کے مزاحیہ انداز میں کہی گئی ان باتوں پر کیٹرینہ کیف نے فوری کہا، ’پی کے آیا ہے کیا؟‘ اس کے بعد وہاں کا کیا ماحول رہا ہوگا، اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Hyderabad | Ahmadabad (Ahmedabad) [Ahmedabad] | Bangalore [Bangalore]
    • Share this:
      When Katrina Kaif asked Ranbir Kapoor Are You Drunk:کیٹرینہ کیف(Katrina Kaif)اور رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) کے ماضی کے تعلقات سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ دونوں کو لے کر ایک دلچسپ قصہ رہا ہے۔ یہ جگا جاسوس کے دوران کی بات ہے۔ اس وقت کیٹرینہ اور رنبیر دونوں فلم کا پروموشن کررہے تھے۔ تبھی ایک سوال کے دوران رنبیر نے کچھ ایسا کہا تھا کہ کیٹرینہ کو بولنا پڑا، ’پی کے آیا ہے کیا؟‘ تو چلیے اس بارے میں ذرا تفصیل سے بتاتے ہیں۔

      سال 2017 میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار رنبیر نے کہا تھا کہ کیٹرینہ کی ’شیلا کی جوانی‘، چکنی چمیلی، ماشا اللہ اور کملی جیسے گانوں کی کامیابی کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ اس پر ہی کیٹرینہ کا مزیدار ری ایکشن آیا تھا۔

      رنبیر نے کہہ دی تھی یہ بات
      سب سے پہلے کترینہ کی ڈانسنگ اسکلز کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ ’یہ میرے لیے تھوڑا مشکل ہے۔ میں اس کی طرح باصلاحیت نہیں ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح ڈانس کرتی ہے وہ حیرت انگیز ہے۔‘ اس کے بعد رنبیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ’’بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ جب انہوں نے شیلا کی جوانی، چکنی چمیلی، ماشااللہ، کملی جیسے زبردست گانوں میں کام کیا، انہیں کامیاب بنانے کے پیچھے میرا ہاتھ تھا۔ میں انہیں ریہرسل کرایا کرتا تھا، انہیں تاثرات اور تغیرات کے بارے میں بتاتا تھا۔ اس کو لے کر کبھی شکریہ نہیں دیا گیا۔"

      یہ بھی پڑھیں:

      Boycott Bollywood Trend:’بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوسکتا‘، بائیکاٹ ٹرینڈ رشیفالی شاہ کابیان

      یہ بھی پڑھیں:
      Bipasha Basu In Monokini:بلیک مونوکنی میں بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئی بپاشا باسو

      رنبیر کپور کے مزاحیہ انداز میں کہی گئی ان باتوں پر کیٹرینہ کیف نے فوری کہا، ’پی کے آیا ہے کیا؟‘ اس کے بعد وہاں کا کیا ماحول رہا ہوگا، اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ حالانکہ اس دوران رنبیر نے کیٹرینہ کے کرئیر کو لے کر جم کر ان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ جس بھی فلم میں ہوتی ہیں، وہ ہٹ ہوجاتی ہے۔ ان کی کامیابیاں نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: