உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sushmita Sen On Mahesh Bhatt:جب سیٹ پر سشمیتا سین کو غصہ دلانے کے لئے مہیش بھٹ نے کردی تھی ایسی حرکت، ملا تھا یہ جواب

    سشمیتا سین نے مہیش بھٹ کو لے کر کیا بڑا انکشاف۔ (Instagram/sushmitasen47)

    سشمیتا سین نے مہیش بھٹ کو لے کر کیا بڑا انکشاف۔ (Instagram/sushmitasen47)

    Sushmita Sen On Mahesh Bhatt: ٹوئنکل کے شو میں سشمیتا نے خود سے جڑے کئی راز بتائے۔ انہوں نے اپنی فلمی شروعات سے ہی مس یونیورس بننے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ شو میں انہوں نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب مہیش بھٹ نے سب کے سامنے ان کی بے عزتی کردی تھی۔

    • Share this:
      Sushmita Sen On Mahesh Bhatt:سابق مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین کافی عرصے سے فلموں سے دور رہ رہی تھیں لیکن انہوں نے ویب سیریز آریہ میں اپنے شاندار کام سے سب کو حیران کردیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ کے یوٹیوب چینل پر آنے والے شو ٹویک میں حصہ لیا۔ ٹوئنکل کے شو میں سشمیتا نے خود سے جڑے کئی راز بتائے۔ انہوں نے اپنی فلمی شروعات سے ہی مس یونیورس بننے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ شو میں انہوں نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب مہیش بھٹ نے سب کے سامنے ان کی بے عزتی کردی تھی۔

      جب مہیش بھٹ نے سشمیتا کو کیا کال
      سشمیتا سین نے ٹوئنکل کھنہ سے بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ جب وہ مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد آئیں تو انہیں مہیش بھٹ کا فون آیا تھا۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا وہ ان کی اگلی فلم کا حصہ بننا چاہیں گی۔ جواب میں سشمیتا نے مہیش بھٹ کو بتایا کہ انہوں نے کبھی اداکاری نہیں کی اور نہ ہی کبھی اس کی کلاس لی ہے۔ اس پر مہیش بھٹ نے ان سے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ آپ اچھے اداکار ہیں لیکن میں ایک اچھا ہدایت کار ضرور ہوں۔ دراصل مہیش بھٹ انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

      مہورت شارٹ میں کی بے عزتی
      شو میں سشمیتا نے مزید بتایا کہ جب وہ سیٹ پر پہنچی تو مہیش نے انہیں بہت ہمت دلائی۔ اس شاٹ میں انہیں غصے میں اپنے کانوں سے ائیرنگس نکال کر پھینکنے تھے۔ سشمیتا نے کہا کہ میں بہت برا کام کر رہی تھی۔ اس پر مہیش نے عملے کے 20 ارکان اور 40 میڈیا پرسنز کے سامنے میری بہت بے عزتی کی اور کہا کہ کیا لے کے آئی ہو، کیمرے کے سامنے ایسے ہوتا ہے مس یونیورس کا رول، یہ جان بچانے کے لئے بھی ایکٹنگ نہیں کرپائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پیپرازی کے سامنے اوور ایکٹنگ کرنے والے سلیبریٹیز کی Sargun Mehta نے اڑائیں دھجیاں

      یہ بھی پڑھیں:
      Elnaaz Norouzi Video:لفٹ میں نظرآیاایلنازنوروزی کاکول انداز،ویڈیومیں نظرآئیں دلکش ادائیں

      مہیش بھٹ کے غصہ کرنے کے بعد سشمیتا سین رونے لگیں اور ائیرنگس پھینکتے ہوئے جانے لگی، تب مہیش بھٹ نے انہیں ساری حقیقت بتائی۔ انہوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا تا کہ سشمیتا سین کو غصہ آجائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس سین میں آپ کا ایسا ہی غصہ چاہیے۔ بتادیں کہ مہیش بھٹ کی فلم دستک سے ہی سشمیتا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: