ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مہیما چودھری کو جب لینڈر پیس سے ملا تھا دھوکہ تو بیاں کیا تھا اپنا درد، کہی تھی یہ بڑی بات

مہیما چودھری (Mahima Chaudhry) کی زندگی میں یوں تو کئی اتار چڑھاو آئے، لیکن کچھ ذاتی تجربات نے انہیں سبق سکھایا۔ لینڈر پیس (Leander Paes) کے ساتھ اپنے رشتے پر ملے دھوکے کے بعد مہیما چودھری کا درد ایک انٹرویو کے دوران چھلکا تھا۔

  • Share this:
مہیما چودھری کو جب لینڈر پیس سے ملا تھا دھوکہ تو بیاں کیا تھا اپنا درد، کہی تھی یہ بڑی بات
مہیما چودھری (Mahima Chaudhry) کی زندگی میں یوں تو کئی اتار چڑھاو آئے، لیکن کچھ ذاتی تجربات نے انہیں سبق سکھایا۔ لینڈر پیس (Leander Paes) کے ساتھ اپنے رشتے پر ملے دھوکے کے بعد مہیما چودھری کا درد ایک انٹرویو کے دوران چھلکا تھا۔

کیا آپ کو ’پردیش گرل‘ مہیما چودھری (Mahima Chaudhry) یاد ہیں؟ ویسے بالی ووڈ اداکارہ بھلے ہی کچھ وقت کے لئے سرخیوں سے باہر رہی ہوں، لیکن اب پھر سے وہ خبروں میں چھائی رہتی ہیں۔ سال 1997 میں فلم ’پردیس (Pardes)‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی مہیما چودھری کا نام ایک وقت ٹینس پلیئر لینڈر پیس (Leander Paes) کے ساتھ سرخیوں میں تھا، لیکن سال 2016 میں لینڈر پیس نے انہیں دھوکہ اس وقت دیا، جب وہ اپنی فلم ’ڈارک چاکلیٹ‘ کے پرموشن میں مصروف تھیں۔


مہیما چودھری (Mahima Chaudhry) کی زندگی میں یوں تو کئی اتار چڑھاو آئے، لیکن کچھ ذاتی تجربات نے انہیں گہری نصیحت دی۔ لینڈر پیس (Leander Paes) کے ساتھ اپنے رشتے پر ملے دھوکے کے بعد مہیما چودھری کا درد ایک انٹرویو کے دوران چھلکا تھا۔ مہیما چودھری - لینڈر پیس دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ لینڈر پیس کی ریا پلئی کے ساتھ بڑھتی قربت کے سبب دونوں کے رشتے میں درار آگئی۔ انہوں نے سالوں بعد اپنے اس درد کو بیاں کرتے ہوئے کہا تھا، ’وہ شاید ایک بہترین ٹینس کھلاڑی ہیں، لیکن انہوں نے میرے ساتھ فیئر نہیں کھیلا‘۔


مہیما چودھری (Mahima Chaudhry) کی زندگی میں یوں تو کئی اتار چڑھاو آئے، لیکن کچھ ذاتی تجربات نے انہیں گہری نصیحت دی۔
مہیما چودھری (Mahima Chaudhry) کی زندگی میں یوں تو کئی اتار چڑھاو آئے، لیکن کچھ ذاتی تجربات نے انہیں گہری نصیحت دی۔


مہیما چودھری نے کہا تھا کہ میرے لئے یہ یقیناً حیران کرنے والا نہیں تھا۔ جب مجھے پتہ چلا کہ وہ کسی اور کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ بھاری لہجے میں انہوں نے کہا کہ ان کے جانے کا میری زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور مجھے فائدہ یہ ہوا کہ میں ایک شخص کے طور پر میں اور زیادہ سمجھدار اور سنجیدہ ہوگئی۔ مجھے لگتا ہے کہ اس نے ریا پلئی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا۔

مہیما چودھری نے سال 2006 میں آرکیٹکٹ بابی مکھرجی سے شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ ماہ بعد میں بیٹی اریانا کی پیدائش ہوئی۔ حالانکہ بابی کے ساتھ بھی مہیما چودھری کی شادی زیادہ نہیں ٹک سکی اور 2013 میں ان سے الگ ہوگئیں۔ دونوں نے طلاق تو نہیں لیا، لیکن بیٹی کی پرورش کرنے کا فیصلہ انہوں نے خود لیا۔

آپ کو بتادیں کہ ان دنوں ٹینس پلیئر لینڈر پیس اور اداکارہ کم شرما دونوں سرخیوں میں ہیں۔ خبریں ہیں کہ دونوں ریلیشن شپ میں ہیں۔ دونوں کو حال ہی میں گوا میں اسپاٹ کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی دونوں کے ایک ساتھ گھومتے ہوئے اور ایک ریسٹورنٹ کی تصاویر بھی سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل گئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 17, 2021 05:10 PM IST