اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Salman Aishwarya Break Up:جب چلتے چلتے کے سیٹ پر سلمان خان نے مچایا تھا ہنگامہ، ایشوریہ رائے کو کردیا گیا تھا فلم سے باہر!

    Salman Aishwarya Break Up: میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم 'چلتے چلتے' کے سیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ دراصل ایشوریہ رائے کو اس فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل کاسٹ کیا گیا تھا اور یہ وہ وقت تھا جب سلمان اور ایشوریہ کا بریک اپ ہو رہا تھا۔

    • Share this:
      Salman Aishwarya Break Up: بات آج سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی جن کے افیئر کی آج بھی انڈسٹری میں سنی اور سنائی جاتی ہے۔ سلمان خان اور ایشوریہ کے درمیان قربتیں فلم 'ہم دل دے چکے صنم' کی شوٹنگ کے دوران بڑھیں۔ یہ فلم سپرہٹ رہی اور اس کے ساتھ ہی سلمان اور ایشوریہ کی جوڑی بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئی اور ساتھ ہی ان دونوں کی قربتوں کی خبریں بھی عام ہوگئیں۔ تاہم کہا جاتا ہے کہ سلمان کی حد سے زیادہ مالکانہ طبیعت کی وجہ سے یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکا اور چند سال بعد ہی ان کے بریک اپ کی خبریں سرخیوں میں آگئیں۔ تاہم اس دوران جو کچھ بھی ہوا، اس کو لے کر کافی بحث ہوئی۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم 'چلتے چلتے' کے سیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ دراصل ایشوریہ رائے کو اس فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل کاسٹ کیا گیا تھا اور یہ وہ وقت تھا جب سلمان اور ایشوریہ کا بریک اپ ہو رہا تھا۔

      ایسے میں ان دونوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ اسی سلسلے میں ایک دن سلمان غصے میں فلم 'چلتے چلتے' کے سیٹ پر گئے اور ایشوریہ رائے سے لڑائی شروع کردی۔ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کو لڑتے ہوئے دیکھ کر شاہ رخ خان نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو سلمان الٹا شاہ رخ سے ٹکرا گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Shahid Kapoor & Mira Rajput:بوائز ٹرپ پر شاہد کپور کو ستائی بیوی کی یاد، لکھی دل کی بات

      یہ بھی پڑھیں:
      سلمان خان کے ساتھ فلمSanam Bewafaمیں نظر آئی تھی یہ ایکٹریس،اب فارین میں کرتی ہیں یہ کام!

      اس واقعے کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایشوریہ کو فلم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا اور ان کی جگہ اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم مل گئی۔ آپ کو بتادیں کہ سلمان کے ساتھ بریک اپ کے بعد ایشوریہ اداکار وویک اوبرائے کے ساتھ سنجیدہ تعلقات میں تھیں لیکن ان کا بھی بریک اپ ہوگیا۔ اس کے بعد ایشوریا نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: