سوپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی بہت اچھی دوستی ہے۔ وقت کے ساتھ دونوں کی بانڈنگ مزید گہری ہوگئی ہے۔ دونوں ستاروں نے پہلی مرتبہ راکیش روشن کی فلم کرن ارجن میں ایک دوسرے کے ساتھ اسکرین شیئر کیا تھا۔ اس فلم سیٹ پر ایک واقعہ ہوا تھا، جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو پتہ ہے۔ دراصل، سلمان کی وجہ سے شاہ رخ خان ایک فوٹوگرافر کو پیٹنے کے لیے اپنے باڈی گارڈس کے ساتھ نکل پڑے تھے۔
کتاب میں ہے اس واقعہ کا ذکر فیمس فلم میکر آدتیہ چوپڑا نے اپنی کتاب Aditya Chopra Relives: Dilwale Dulhania Le Jayenge میں ’کرن ارجن‘ کے سیٹ پر ہوئے اس واقعہ کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ سلمان اور شاہ رخ کی فلم کرن ارجن سال 1995 میں ریلیز ہوئی تھی۔
سلمان خان سے ٹکراگیا تھا فوٹوگرافر شاہ رخ خان اور کاجول کئی فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ کاجول نے کتاب کا وہ چیپٹر شاہ رخ خان کے سامنے پڑھا تھا۔ اس دوران کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ۔ کاجول پڑھتی ہیں، کچھ منٹ بعد ایک فوٹوگرافر غصے میں سلمان خان کہاں ہے؟ چلاتے ہوئے پہنچا۔ وہ جیسے ہی ہمارے پاس سے گزرا اور آغے بڑھا، تو دوسری طرف سے آرہے سلمان خان سے ٹکراگیا۔‘
شاہ رخ نے بنا لیا تھا پیٹنے کا من سلمان اور فوٹوگرافر دونوں ایک دوسرے پر بہت بری طرح بھڑک گئے تھے اور دونوں کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔ تبھی شاہ رخ خان بیچ بچاو کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور دونوں کو الگ کردیتے ہیں۔ اس کے بعد وہ سلمان کو پرسکون کرنے کے لیے دوسری طرف لے جاتے ہیں۔ اس آگے کاجول پڑھتی ہیں، کرن جوہر اور میں حیران ہیں، کچھ منٹ بعد ہم دیکھتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنے سبھی باڈی گارڈس کے ساتھ اسٹوڈیو گیٹ کے باہر پہ نچتے ہیں اور غصے میں فوٹوگرافر کو ڈھونڈتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشا گپتا کو ایسے ہی نہیں ملا گلیمرس اداکارہ کا ٹیگ، قاتلانہ اداوں کا چلاتی ہیں خوب جادو شاہ رخ خان کی فلمیں کتاب کا چیپٹر پڑھنے کے بعد کاجول شاہ رخ سے پوچھتی ہیں، آپ نے ایسا کیا تھا؟ اس پر شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے دھیرے سے سر ہلاکر اپنی حامی بھرتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلموں کی بات کریں تو سال 2023 میں ان کی تین فلمیں ریلیز ہوں گی جس میں پٹھان، جوان اور ڈنکی شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔