جب ’ویرگتی‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرچکی اس ایکٹریس کے پاس علاج کے لئے بھی نہیں تھے پیسے، بھائی جان نے ایسے کی تھی مدد
اپنا علاج کرانے سے قاصر اس ہیروئین کی سلمان خان نے کی مدد۔
آج ہم سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی اس اداکارہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو غربت کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج کروانے سے قاصر تھیں لیکن جیسے ہی سلمان کو اس بات کا علم ہوا تو وہ ان کی مدد کے لیے آگے آگئے۔
ممبئی: بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی دریا دلی سے ہر کوئی واقف ہے۔ غریبوں کی مدد سے لے کر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں تک، دبنگ خان ہر ایک کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ آج ہم سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی اس اداکارہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو غربت کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج کروانے سے قاصر تھیں لیکن جیسے ہی سلمان کو اس بات کا علم ہوا تو وہ ان کی مدد کے لیے آگے آگئے۔
دراصل، ہم پوجا ڈڈوال کی بات کر رہے ہیں۔ پوجا ڈڈوال نے سلمان خان کی فلم ویرگتی میں کام کیا ہے۔ پوجا ڈڈوال اچانک اس وقت سرخیوں میں آگئیں جب یہ خبر آئی کہ پوجا بہت بیمار ہیں اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ یہی نہیں ان کی بیماری کی وجہ سے ان کے گھر والوں نے بھی انہیں اکیلا چھوڑ دیا۔ اس کے بعد جب ان کے پاس پیسے نہیں بچے تو انہیں سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
لیکن جیسے ہی میڈیا کے ذریعے سلمان خان تک یہ خبر پہنچی کہ آپ کی فلم میں کام کرنے والی اداکارہ کی حالت ایسی ہے، سلمان نے فوری طور پر ایک ٹیم ان کے پاس بھیج کر ان کا علاج کرایا۔
پوجا اب بالکل ٹھیک ہے۔ یہی نہیں اداکارہ کا وزن بھی تقریباً 20 کلو بڑھ گیا ہے۔ پوجا ڈڈوال نے بھی صحت یاب ہونے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔