ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارا علی خان نے سشانت سنگھ کو مانا تھا اپنا کوچ، ایسے باندھے تھے اداکار کی تعریفوں کے پل

سارا کے لئے صرف ہندی زبان نہیں جاننے کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ وہ کیمرے کے سامنے اداکاری کرنے میں بھی کمفرٹ نہیں تھیں۔

  • Share this:
سارا علی خان نے سشانت سنگھ کو مانا تھا اپنا کوچ، ایسے باندھے تھے اداکار کی تعریفوں کے پل
سارا علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان  (Sara Ali Khan) نے سشانت سنگھ راجپوت(Sushant Singh Rajput)، ابھشیک کپور (Abhishek Kapoor کی فلم ’ کیدارناتھ‘ (Kedarnath) میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا اور فلم صنعت میں شاندار ڈبیو کیا۔ 2018 میں ریلیز ہوئی فلم باکس آفس پر ہٹ رہی جس میں اہم فنکاروں نے اپنی اداکاری کے لئے تعریفیں حاصل کیں۔ سارا کے لئے صرف ہندی زبان نہیں جاننے کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ وہ کیمرے کے سامنے اداکاری کرنے میں بھی کمفرٹ نہیں تھیں۔ کیونکہ کیمرے کو لے کر ان میں ڈر اور جھجھک تھی۔


حالانکہ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں اداکارہ سارا نے ایک عوامی تقریب میں سشانت سنگھ راجپوت کو اس کے لئے کریڈٹ دیا کہ وہ پردے کے پیچھے اس کی مدد کرنے والے جینیس ہیں۔ فلم ’ کیدارناتھ‘ کی پریس کانفرنس کے دوران کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں سارا یہ کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ’ میں نہیں جانتی کہ میں نے اس فلم میں آخر کیا کیا ہے، لیکن میں نے بہت بہت محنت کی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس فلم میں جیسا بھی کام کیا ہے وہ میں سشانت کے بغیر نہیں کر پاتی۔ سشانت مددگار ثابت ہوئے۔ کئی دن ایسے ہوتے تھے جب میں اپنی دنیا میں کھوئی ہوئی ہوتی تھی، ڈری ہوئی ہوتی تھی، لیکن سشانت ہمیشہ میری مدد کرتے تھے۔ مجھے چئیراپ کرتے تھے۔ میں جو ٹوٹی پھوٹی ہندی بولتی تھی وہ ششانت ہی مجھے سکھاتے تھے اور غلط ہونے پر اسے ٹھیک کراتے تھے۔ سشانت نے مجھ سے کہا تھا کہ میں ان سے ہمیشہ ہندی میں ہی بات کروں۔


چودہ جون کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہدایت کار ابھشیک نے فلم کی ریلیز سے جڑے ایک پوسٹ کو شئیر کر دیا جو وائرل ہو گیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہدایت کار نے دعویٰ کیا کہ سشانت نے محسوس کیا کہ سارا پیار سارا علی خان کے پاس جا رہا تھا کیونکہ اس وقت سب کچھ اس کے آس پاس مرکوز تھا۔

First published: Jun 24, 2020 01:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading