உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب Shabana Azmiکو پاسپورٹ فوٹو کے لئے ایکسپریشن دینے سے کیا گیا تھا منع، ایکٹریس نے دیا تھا یہ مزیدار جواب

    شبانہ اعظمی (فائل فوٹو)

    شبانہ اعظمی (فائل فوٹو)

    Shabana Azmi Throwback: شبانہ اعظمی جلد ہی کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور جیہ بچن اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فینس کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    • Share this:
      Shabana Azmi Throwback: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی (Shabana Azmi) اپنی اداکاری سے مداحوں کو ہر وقت اپنا دیوانہ بناتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی سے جڑی اسٹوریز فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والے ہمیشہ ان سے جڑے رہتے ہیں۔ شبانہ کا یہ انداز ان کے فینس کو بہت پسند ہے۔ اس بار شبانہ اعظمی نے ایک واقعہ بتایا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ جب انھیں پاسپورٹ کی تصویر کے لیے ایکسپریشن دینے سے منع کیا گیا تو انھوں نے مزیدار جواب دے کر سب کی بولتی بند کردی تھی۔

      شبانہ اعظمی کے بیٹے فرحان اختر نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اس فوٹو پر ہی ردعمل دیتے ہوئے شبانہ اعظمی نے یہ قصہ بتایا ہے، جسے سننے کے بعد ان کے فینس خوب ہنس رہے ہیں۔



      ایکسپریشن دینے سے کیا گیا منع
      فرحان اختر نے اپنی قریبی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں فرحان مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا – مجھے بتایا گیا کہ یہ پاسپورٹ تصویر کے لیے بہت زیادہ اسمائلی ہے۔ فرحان کی پوسٹ پر ان کی والدہ شبانہ اعظمی نے کمنٹ کیا کہ– مجھے کہا گیا تھا کہ میں اپنے پاسپورٹ کی تصویر کے لیے ایکسپریشن نہیں دینے ہیں اور میں نے جواب میں کہا – میں ایک اداکارہ ہوں، میں ایکسپریشنس لیس نہیں ہو سکتی ہوں۔

      فینس نے کیے کمنٹ
      شبانہ اعظمی کے اس کمنٹ پر فینس رپلائی کررہے ہیں۔ ایک فین نے لکھا-سوئیگ جواب۔ وہیں دوسرے نے لکھا۔ آپ ایکسپریشن لیس نہیں ہوسکتی ہیں، آپ کی تو آنکھیں بھی بولتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’جوان‘میں شاہ رُخ خان کے ساتھ ہوسکتی تھیں Samantha Ruth Prabhuلیکن اس وجہ سے کہنا پڑا’نا‘

      یہ بھی پڑھیں:
      IIFA 2022:نورا فتیحی نے شیلا کی جوانی تو نیہا ککر نے کچھ اس طرح بکھیرہ جلوہ

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو شبانہ اعظمی جلد ہی کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور جیہ بچن اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فینس کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: