உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب شبانہ اعظمی کو روتے دیکھ کر Shashi Kapoor نے فلم کے سیٹ پر لگائی تھی ڈانٹ، وجہ آپ کو بھی کردے گی حیران

    ششی کپور نے غصے سے کہا، 'یہ سب اس دن کیوں نہیں سوچا جب ہیروئن بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سوچا نہیں تھا کہ اداکارہ کو بھی ڈانس کرنا ہوگا۔ اب خاموش رہیں اور سیٹ پر چلیں اور اپنے ڈانس کی پریکٹیس کریں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی(Shabana Azmi) ہمیشہ اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 80 کی دہائی میں انہوں نے کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ آج ہم آپ کے ساتھ ان سے متعلق ایک کہانی شئیر کرتے ہیں۔ شبانہ نے پروڈیوسر سی پی ڈکشٹ کی فلم ’فقیرا‘ سائن کی، بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ اس فلم میں ان کے ساتھ ششی کپور ہیرو ہوں گے۔ شبانہ یہ جان کر بہت خوش ہوئیں کیونکہ وہ ششی کپور کی بہت بڑی مداح تھیں۔ اس سے قبل شبانہ آرٹ فلم میں کام کر چکی ہیں۔

      جب فلم 'فقیرا' کی شوٹنگ شروع ہوئی تو انہیں ایک گانا شوٹ کرنا تھا، اس سے پہلے انہوں نے کبھی ڈانس نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے ڈانس نہیں کر پا رہی تھیں۔ بار بار ری ٹیک کی وجہ سے ڈانس کوریوگرافر بھی پریشان ہونے لگے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا شبانہ کا اعتماد گرتا گیا، انہیں لگا کہ کمرشیل فلموں میں کام کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ کافی دیر بعد شبانہ اس قدر ٹوٹی کہ سیٹ پر ہی رونے لگیں اور روتی ہوئی اپنے میک اپ روم میں چلی گئیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Shabana Azmi (@azmishabana18)

      ششی کپور نے جب شبانہ کو اس طرح سیٹ سے نکلتے دیکھا تو وہ بھی ان کے پیچھے میک اپ روم میں گئے اور شبانہ سے رونے کی وجہ پوچھی تو شبانہ اور زور زور سے رونے لگیں اور کہا کہ مجھ سے ڈانس نہیں رہا تھا، میں کنٹرول نہیں کر پائی اور روپڑی۔ شبانہ کو لگا کہ ششی انہیں چپ کرائیں گے، دلاسہ دیں گے، لیکن ہوا اس کے برعکس۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب اس فلم کے ڈائریکٹر نےوحیدہ رحمان سے اصلی سانپ کوKiss کرنے کے لئے کہا تھا،پھرہواکچھ ایسا

      ششی کپور نے غصے سے کہا، 'یہ سب اس دن کیوں نہیں سوچا جب ہیروئن بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سوچا نہیں تھا کہ اداکارہ کو بھی ڈانس کرنا ہوگا۔ اب خاموش رہیں اور سیٹ پر چلیں اور اپنے ڈانس کی پریکٹیس کریں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب شتروگھن سنہا کو Reena Roy نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا’8دن میں شادی کرو ورنہ‘

      ششی نے مزید کہا، 'مجھے آپ پر بھروسہ ہے، آپ کو بھی اپنے آپ پر یقین کرنا چاہیے۔ محنت کریں گے تو یہ سب سیکھ جائیں گے لیکن آج کے بعد کبھی گھبرائیں اور سیٹ سے بھاگیں نہیں۔ یہ کہہ کر ششی میک اپ روم سے باہر نکل آئے۔ بعد میں شبانہ اعظمی نے خود کو سنبھالا اور ششی کپور کی باتوں کو نوٹ کیا۔ سیٹ پر واپس آتے ہوئے شبانہ نے کچھ دیر ڈانس کی پریکٹیس کی اور شاٹ اوکے کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: