Sridevi Reema Lagoo Movies:جب اس بات سے اِن سیکیور ہوگئی تھیں سری دیوی، کٹوادیا تھا ریما لاگو کا رول!
ریما لاگو اور سری دیوی۔
Sridevi Reema Lagoo Movies: اس وقت سری دیوی کی انڈسٹری میں طوطی بولتی تھی اور ان کا فلموں میں ہونا ایک ہٹ فارمولا سمجھا جاتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ کوئی بھی فلمساز سری دیوی کو ناراض نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔
Sridevi Reema Lagoo Movies:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رہی ریما لاگو جن کا اصل نام 'نین بھڑبھڑے' تھا۔ ریما اکثر فلموں میں ماں کے کردار میں نظر آتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریما لاگو نے فلموں میں زیادہ تر سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔ آپ کو بتادیں کہ ریما نے 25 سے زائد فلموں میں ماں کا کردار ادا کیا تھا، جن میں سے 7 فلمیں ایسی تھیں جن میں وہ سلمان خان کی ماں بنیں۔ ان میں سے کچھ مشہور فلمیں 'کچھ کچھ ہوتا ہے'، 'ساجن' اور 'جڑواں' تھیں۔ تاہم آج ہم آپ کو ریما لاگو کی زندگی سے متعلق ایک مزیدار واقعہ سنانے جارہے ہیں۔
اصل میں ریما لاگو کو بھلے ہی سائیڈ رول میں دیکھا گیا ہو لیکن ان کی اداکاری اتنی مضبوط تھی کہ وہ بعض اوقات مرکزی اداکاروں پر بھی چھا جاتی تھیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ریما کو اداکاری ورثے میں ملی تھی۔ دراصل ریما کی والدہ منداکنی مراٹھی سنیما کا بڑا نام تھیں اور اپنی ماں کو دیکھ کر ریما کے ذہن میں بھی ایکٹر بننے کا خیال آیا تھا۔
بہرحال، اس کہانی پر واپس آتے ہیں، یہ پورا واقعہ فلم 'گمراہ' کی شوٹنگ سے متعلق ہے۔ فلم میں ریما لاگو سری دیوی کی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ تاہم ریما کی زبردست اداکاری کو دیکھ کر سری دیوی غیر محفوظ ہوگئیں اور انہوں نے اس فلم سے ریما کے کئی سین ہٹوا دیے تھے۔
درحقیقت اس وقت سری دیوی کی انڈسٹری میں طوطی بولتی تھی اور ان کا فلموں میں ہونا ایک ہٹ فارمولا سمجھا جاتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ کوئی بھی فلمساز سری دیوی کو ناراض نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ ایسے میں سری دیوی کے مطالبے کے مطابق فلم ’گمراہ‘ سے ریما لاگو کے کئی سین ہٹا دیے گئے۔ بتا دیں کہ سال 2017 میں ریما لاگو کا انتقال ہو گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔