ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت اور ریاچکروتی کے چونکادینے والے اس وائرل ویڈیو نے کھول ڈالے سارے راز، دونوں یہ کرتے آئے نظر

ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) نے اپنی گرفتاری سے پہلے میڈیا انٹرویوز میں کہا تھا کہ انہوں نے کبھی ڈرگ نہیں لی لیکن سشانت لیتے تھے۔ اب ایک وائرل ویڈیو ریاکے دعوؤں کی پول کھولتا نظر آرہا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت اور ریاچکروتی کے چونکادینے والے اس وائرل ویڈیو نے کھول ڈالے سارے راز، دونوں یہ کرتے آئے نظر
ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) نے اپنی گرفتاری سے پہلے میڈیا انٹرویوز میں کہا تھا کہ انہوں نے کبھی ڈرگ نہیں لی لیکن سشانت لیتے تھے۔ اب ایک وائرل ویڈیو ریاکے دعوؤں کی پول کھولتا نظر آرہا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت معاملے  (Sushant Singh Rajput Case) کی جانچ میں ڈرگ اینگل سامنے آنے کے بعد کیس کی اہم  ملزم اداکارہ ریاچکرورتی  (Rhea Chakraborty) جیل میں بند ہیں۔ اسی درمیان سشانت اور ریا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل سشانت اور ریا دونوں اس ویڈیو میں دھوئیں کے چھلے اڑاتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں ریاچکرورتی خود اس بات کو قبول کر رہی ہیں کہ وہ رولڈ سگریٹ پی رہی ہیں۔


ریاچکرورتی   (Rhea Chakraborty)  نے اپنی گرفتاری سے پہلے میڈیا انٹرویوز میں کہا تھا کہ انہوں نے کبھی ڈرگ نہیں لی لیکن سشانت لیتے تھے۔ یہ ویڈیو ریاکے دعوؤں کی پول کھولتا نظر آرہا ہے۔ جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے وہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے گھر کا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص پوچھ رہا ہے کہ کیا یہ چرس نہیں ہےَ تو سشانت مذاق میں کہتے ہیں کہ وی ایف ایکس ہے۔ وہیں ریا کہتی ہیں کہ یہ رول سگریٹ ہے۔







View this post on Instagram




 

This video tells a lot about rhea! she is so fake Justice for Sushant 🙏❤️ Credit 👉 @zeenews . #sushantsinghrajput #ripsushantsinghrajput #justiceforsushantsinghrajput #rheachakraborty #shouvikchakraborty #zeenews #drugaddict #nbc #cbi #ed


A post shared by 🔥🇹яєи∂ιиg 🇻ι∂єσѕ🔥 (@trending_videos12) on





اس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص کہتا ہے کہ یہ ہربل اسٹک ہے جس کے بعد سشانت پھر سے مذاق کرتے ہیں ، یہ وی ایف ایکس ہے۔ ویڈیو میں ریا چکرورتی سشانت کو آئی لو یو کہتی ہیں۔ جواب میں سشانت کہتے ہیں آئی ہاپ سو، مجھے امید ہے۔

این سی بی (NCB) نے منگل کو ایک مرتبہ پھر ریاچکرورتی کو پوچھ۔گچھ کیلئے بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاچکرورتی نے این سی بی کی ٹیم کے ساتھ ڑرگس لینے کی بات قبول کر لی ہے۔


زی نیوز نے اس ویڈیو کو دکھایا ہے۔ India.com رپورٹ کے مطابق جاری کئے گئے ویڈیو میں سشانت ایک بھکتی گیت گا رہے ہیں اور وہ نشے میں لگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے فلیٹ کے ساتھی سیموئل میرانڈا اور سدھارتھ پٹھانی بھی نظر آرہے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 13, 2020 10:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading