உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب امریتا سنگھ سے طلاق کے بعدSaif Ali Khanنے کہا تھا-’میں شاہ رخ خان نہیں ہوں‘جانیے کیا تھی وجہ؟

    سیف علی خان ، امریتا سنگھ اور سارہ علی خان۔(فائل فوٹو)

    سیف علی خان ، امریتا سنگھ اور سارہ علی خان۔(فائل فوٹو)

    Saif Ali Khan On Amrita Singh: ساتھ ہی سیف نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس وقت وہ اپنے دونوں بچوں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کو بہت یاد کرتے ہیں لیکن وہ ان سے مل نہیں پاتے ہیں۔ انہیں ملنے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی ان کے بچے ان سے ملنے آپاتے تھے۔

    • Share this:
      Saif Ali Khan On Amrita Singh: سیف علی خان اور کرینہ کپور اکثر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ کرینہ کپور سیف علی خان کی دوسری بیوی ہیں جب کہ امریتا سنگھ ان کی پہلی بیوی ہیں۔

      سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ سال 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اسی دوران شادی کے 13 سال بعد دونوں نے ایک دوسرے سے طلاق لے لی۔ تاہم طلاق کے بعد سیف علی خان نے انٹرویو میں امریتا سنگھ کے بارے میں کافی باتیں کی تھیں۔

      میں شاہ رخ خان نہیں ہوں
      طلاق کے بعد سیف علی خان کو امریتا سنگھ کو 5 کروڑ روپے اور بیٹے ابراہیم کے 18 سال کے ہونے تک ہر ماہ ایک لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔

      سیف علی خان نے 2005 میں ٹیلی گراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا- 'میں امرتا کو 5 کروڑ روپے دینے جا رہا ہوں، جس میں سے میں اسے تقریباً 2.5 کروڑ روپے دے چکا ہوں۔ اس کے ساتھ، میں ہر ماہ ایک لاکھ روپے دے رہا ہوں جب تک میرا بیٹا 18 سال کا نہیں ہو جاتا۔ میں شاہ رخ خان نہیں ہوں، میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ میں نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ میں باقی رقم بھی دوں گا، اور میں دے دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو۔



      اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں اشتہارات، اسٹیج شوز اور فلموں سے جو پیسہ کما رہا ہوں وہ اپنے بچوں کو دے رہا ہوں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      TVکی اس اداکارہ کو کیوں مل رہی ہیں گالیاں؟ کہا-لوگ پوچھتے ہیں تو مرتی کیوں نہیں۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Independence Day 2022:ہندی فلموں کے ان زبردست ڈائیلاگس سے رگوں میں دوڑے گاحب الوطن کا جذبہ

      بچوں سے نہیں مل پاتے تھے سیف علی خان
      ساتھ ہی سیف نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس وقت وہ اپنے دونوں بچوں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کو بہت یاد کرتے ہیں لیکن وہ ان سے مل نہیں پاتے ہیں۔ انہیں ملنے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی ان کے بچے ان سے ملنے آپاتے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: