فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ اور ہراسانی کو لے کر کئی اداکاراوں نے آواز اٹھائی ہے۔ ان میں سے ایک نام اداکارہ امائرہ دستور کا بھی ہے۔ اداکارہ امائرہ دستور نے ہندی ہی نہیں بلکہ ساوتھ کی فلموں میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ لیکن انہیں دونوں ہی انڈسٹری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس کو لے کر امائرہ نے کچھ وقت پہلے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کس طرح اس معاملے میں دونوں ہی انڈسٹری ایک دوسرے سے زیادہ الگ نہیں ہے۔ اہوں نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ اور ساوتھ فلم انڈسٹری دونوں میں مردوں اور خواتین کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں۔ حالانکہ، وہ کہتی ہیں کہ ان میں ان کا نام لینے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ وہ طاقتور لوگ ہیں، لیکن وہ ایک وہ نام ضرور بتائیں گی۔ ساوتھ اور بالی ووڈ میں نہیں ہے کوئی فرق
جب امائرہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنے سفر میں کاسٹنگ کاؤچ یا ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تو امائرہ نے آئی اے این ایس کو بتایا، "سچ پوچھیں تو میں نے ساؤتھ یا بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا ہے۔ لیکن ہاں، میں نے دونوں انڈسٹریز میں اپنے حصے کی ہراسانی کا سامنا کیا ہے۔ مجھ میں ان کا نام لینے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ وہ طاقتور لوگ ہیں - مرد اور خواتین جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں خود کو بے بس محسوس کروں۔"
انہوں نے کہا، جب تک میں محفوظ محسوس نہیں کرتی، یں انگلیاں نہیں اٹھاوں گی۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ حقیقت میں کون ہیں اور انہوں نے کیا کیا ہے۔ میں ابھی کے لیے جو کہوں گی وہ بہتر طریقے سے اپنے ساتھ ہوئے امتیاز کو روکیں کیونکہ یقینی طور سے ایک لہر، تبدیلی آرہی ہے اور ان کی حالت انہیں بچا نہیں پائے گی۔
ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے امائرہ نے کہا، ایک ایکٹر گانے میں ایک شاٹ کے دوران مجھ سے بری طرح چپک گیا اور میرے کان میں آہستہ کہا کہ وہ بہت خوش تھا کہ میں اس کے ساتھ فلم میں تھی۔ جب میں نے اسے اپنے سے دور کردیا اور پھر سے اس سے بات کرنے سے منع کردیا، اس نے میرے تجربہ کو قابل رحم بنادیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔