کہاں اور کب شروع ہوگا’لاک اپ2‘َ؟ دو جیلر سے لے کر کھلاڑیوں تک، جانیے کنگنا رناوت کے شو کے بارے میں یہ دلچسپ باتیں

کہاں اور کب شروع ہوگا’لاک اپ2‘َ؟ دو جیلر سے لے کر کھلاڑیوں تک، جانیے کنگنا رناوت کے شو کے بارے میں یہ دلچسپ باتیں

کہاں اور کب شروع ہوگا’لاک اپ2‘َ؟ دو جیلر سے لے کر کھلاڑیوں تک، جانیے کنگنا رناوت کے شو کے بارے میں یہ دلچسپ باتیں

سیزن ہٹ رہا تھا تو دوسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ لاک اپ سیزن 2 کو لے کر کافی بحث جاری ہے۔ جانیے کب اور کہاں یہ شو پریمیئر ہوگا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ٹی وی کی کوئن ایکتا کپور نے چھوٹے پردے پر کئی ڈرامہ سیریز بنائے، جو ہٹ رہے۔ پچھلے سال ایکتا کپور نے ریالیٹی شو ’لاک اپ‘ لے کر آئیں، جو سب سے زیادہ مشہور ریالیٹی شو کی لسٹ میں شمار ہوگیا تھا۔ لوگوں نے اس شو کو خوب پسند کیا تھا۔ پہلا سیزن ہٹ رہا تھا تو دوسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ لاک اپ سیزن 2 کو لے کر کافی بحث جاری ہے۔ جانیے کب اور کہاں یہ شو پریمیئر ہوگا۔

    کب سے شروع ہوگا ’لاک اپ سیزن2‘

    کنگنا رناوت کی جانب سے ہوسٹ کیے جانے والا ریالیٹی شو لاک اپ سیزن 2 کی شروعاتی اس سال 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔حالانکہ ابھی تک اس کی آفیشل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    کہاں دیکھ سکتے ہیں لاک اپ سیزن 2

    لاک اپ کے پہلے سیزن کو اوٹی ٹی پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ پہلا سیزن ایم ایکس پلیئر اور آلٹ بالاجی پر دکھایا گیا تھا۔ حالانکہ ودسرے سیزن کو ٹی وی پر نشر کیے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ٹی وی کے علاوہ یہ آن لائن بھی دیکھنے کو ملے گا۔

    لاک اپ 2 میں  ہوں گے دو جیلر

    پہلے سیزن میں کرن کندرا جیلر کے طور پر نظر آئے تھے۔ دوسرے سیزن میں دو جیلر ہوسکتے ہیں۔ کرن کندرا کے علاوہ شو میں دوسرے جیلر کے طور پر روبینہ دلیک بھی نظر آسکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    لاک اپ2 کے کھلاڑی

    لاک اپ کے دوسرے سیزن میں کئی ٹی وی ستاروں کا نام کھلاڑیوں کی لسٹ میں سامنے آرہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شو میں سوندریہ شرما، عمر ریاض، دیویا اگروال اور مشہور ریپر ایم وی بنٹائی جیسے ستارے نظر آسکتے ہیں۔ بتادیں کہ، لاک اپ کے پہلے سیزن کو اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جیتا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: