یو یو ہنی سنگھ انٹرٹنمنٹ انڈسٹری کے فیمس ریپر ہیں۔ فینس ان کے ہر گانے پر جم کر پیار لٹاتے ہیں۔ ہنی سنگھ نے دہلی میں ایک ایونٹ کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ ٹینا تھڈانی کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔
ہندی سنگھ نے کچھ مہینے پہلے ہی بیوی شالینی تلوار سے طلاق لیا ہے۔ طلاق کو کچھ ہی دن گزرے تھے کہ ہنی سنگھ نے اپنے نئے پیار کے نام کا انکشاف کردیا ہے۔ اب فینس کے ذہن میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخر ٹینا تھڈانی کون ہیں، جن کے پیار میں ہنی سنگھ پڑ گئے ہیں۔ آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کون ہے ٹینا تھڈانی؟ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، ہنی سنگھ کی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی کینیڈا بیسڈ ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ ہنی سنگھ کے گانے پیرس کے ٹرپ میں نظر آچکی ہیں۔ اس گانے کو ملند گابا نے گایا ہے۔ ٹینا ان دنوں ممبئی میں رہ رہی ہیں۔ ٹینا ملٹی ٹیلینٹیڈ سیلبریٹی ہیں۔ وہ ماڈل اور اداکارہ کے علاوہ ڈائریکٹر بھی ہے۔ ٹینا شارٹ فلم دی لیفٹ اوور کا ڈائریکشن کرچکی ہیں۔
کیمرے کے سامنے کی ریلیشن شپ کی تصدیق ہنی سنگھ نے دہلی کے ایک ایونٹ میں اپنے نئے البم ہنی 3.0 کو لانچ کیا۔ اس موقع پر ان کی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی بھی وہاں پر نظر آئیں۔ اسٹیج پر ہاتھ میں مائیک لیے ہنی سنگھ نے سبھی کو اپنی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی سے متعارف کروایا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’میری گرلڈ بیٹھی ہے ٹینا۔ اس نے مجھے یہ نام دیا۔ اس نے بولا کہ تم ہنی 3.0 ہو اور یہ تمہاری تیسری لائف ہے۔ اس طرح اس البم کا ٹائٹل ہنی 3.0 رکھا گیا۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔