اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آخر کون ہے خان سر کی گرل فرینڈ۔۔۔؟ ’دی کپل شرما شو‘ میں ہوا انکشاف، دیکھیں مزیدار ویڈیو

    آخر کون ہے خان سر کی گرل فرینڈ۔۔۔؟ ’دی کپل شرما شو‘ میں ہوا انکشاف، دیکھیں مزیدار ویڈیو

    آخر کون ہے خان سر کی گرل فرینڈ۔۔۔؟ ’دی کپل شرما شو‘ میں ہوا انکشاف، دیکھیں مزیدار ویڈیو

    سال 2020 میں سوشل میڈیا پر بھی خان سر کے فیملی بیک گراونڈ کو لے کر کئی طرح کی افواہیں وائرل ہوئی تھیں۔ بہرحال، اسٹوڈنٹس کے درمیان خان سر کی فین فالووینگ میں کوئی کمی نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کامیڈی کنگ کپل شرما کے شو دی کپل شرما شو میں اس ہفتے سوشل میڈیا کے اسٹارس مہمان بن کر آئے تھے۔ خاص طور پر ایجوکیشن اور موٹیویشن سے جڑے ماہر لوگوں نے کپل کے شو میں شرکت کی۔ اس میں پٹنہ (بہار) کے یو پی ایس سی ماہر تعلیم خان سر بھی شامل تھے۔ کپل کے شو میں خان سر نے اپنی نجی زندگی اور گرل فرینڈ کو لے کر انکشاف کیا تھا۔

      خان سر نے دئیے کامیڈی کنگ کے سوالوں کے جواب
      دی کپل شرما شو کے گزشتہ ایپی سوڈ میں خان سر، مذہب اور لائف اسٹائل گرو گور گوپال داس اور بزنس ایجوکیٹر وویک بندرا کے ساتھ مہمان بن کر آئے تھے۔ یہاں کپل شرما نے خان سر سے کافی دلچسپ باتیں کی۔ خان سر نے اپنی ٹیچنگ اسٹائل سے لے کر ان کی نجی زندگی تک سے جڑے سوالوں کے جواب دئیے۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

      کیا ہے خان سر کا اصلی نام
      خان سر کا کپل نے اپنے شو میں والہانہ استقبال کیا۔ شو کی شروعات میں کپل شرما نے سب سے پہلے تو خان سر سے ان کا اصلی نام جاننا چاہا۔ حالانکہ، اس سوال پر خان سر نے جواب دیا کہ ، وہ اپنے اصلی نام کو اتنی اہمیت نہیں دیتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پڑھائے بچے ملک کا نام روشن کریں۔ ‘

      کون ہے خان سر کی گرل فرینڈ
      باتوں باتوں میں پھر کپل شرما نے وویک بندرا و خان سر سے ان کی شادی شدہ زندگی کو لے کر سوال کیے۔ اس درمیان کپل نے خان سر کی پرسنل لائف کے بارے میں ڈائریکٹ سوال کرلیا۔ انہوں نے پوچھا کہ، خان سر آپ کی شادی ہوئی ہے یا نہیں ۔۔۔؟ اس سوال پر خان سر نے جواب دیا ابھی تک تو نہیں ہوئی ہے۔۔ تو کپل پوچھتے ہیں گرل فرینڈ یا ایسے پروپوزل تو ہوں گے؟

      اس سوال پر بھی خان سر نے جواب دیا کہ، ان کے آس پاس ابھی ایسا کوئی پرپوزل بھی نہیں ہے۔ تب وویک بندرا نے بیچ میں ٹوکا کہ خان سر پرسنل سوالوں کے جواب کم دیتے ہیں اور پھر سبھی ہنسنے لگ جاتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      خان سر کے نام پر ہوا تھا تنازعہ
      بتادیں کہ پٹنہ کے خان سر کی پہچان اور اصلی نام کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ ان کا اصلی نام امیت کمار بتایا جاتا ہے۔ سال 2020 میں سوشل میڈیا پر بھی خان سر کے فیملی بیک گراونڈ کو لے کر کئی طرح کی افواہیں وائرل ہوئی تھیں۔ بہرحال، اسٹوڈنٹس کے درمیان خان سر کی فین فالووینگ میں کوئی کمی نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: