کون ہے گنیش؟ سلیم خان سے زیادہ ملتی تھی عزت، کھلی پول تو منہ چھپانے لگے سلمان-ارباز

کون ہے گنیش؟ سلیم خان سے زیادہ ملتی تھی عزت، کھلی پول تو منہ چھپانے لگے سلمان-ارباز

کون ہے گنیش؟ سلیم خان سے زیادہ ملتی تھی عزت، کھلی پول تو منہ چھپانے لگے سلمان-ارباز

سلیم خان نے اپنے تینوں بیٹوں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان کے ساتھ ایک مرتبہ شو میں انٹر کی تو انہوں نے بیٹوں خے اس راز کا پردہ فاش کیا، جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کے دوران ایسے قصے سامنے آجاتے ہیں، جن میں سیلبرٹیز کے وہ سکریٹس سامنے آجاتے ہیں، جس کے بارے میں دنیا انجان ہوتی ہے۔ ایک ایسا ہی قصہ سلیم خان نے اپنے تینوں بیٹوں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان کے بارے میں بتایا۔ پاپا نے بتانا شروع کیا تو بیٹے منہ چھپاتے نظر آنے لگے۔

    ’دی کپل شرما شو‘ میں کپل شرما اکثر ستاروں کی پول کھولتے ہیں۔ سلیم خان نے اپنے تینوں بیٹوں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان کے ساتھ ایک مرتبہ شو میں انٹر کی تو انہوں نے بیٹوں خے اس راز کا پردہ فاش کیا، جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔ یہ راز ’گنیش‘ سے جڑا تھا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ گنیش کوں ہیں، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پورا ماجرہ ہے کیا؟

    گنیش کا نام سنتے ہی منہ چھپانے لگے تھے سلمان

    کپل شرما شو میں آئے سلیم خان لگاتار اپنے تینوں بیٹوں کی پول کھول رہے تھے اور سبھی آڈینس اسکا مزہ لے رہے تھے۔ شو کے دوران کئی مرتبہ سلمان اور ارباز اپنی ہنسی تک نہیں روک پائے جیسے ہی والد سلیم نے گنیش کے بارے میں بتانا شروع کیا تو بعد میں سلمان نے اپنا چہرہ چھپالیا۔

    گھر میں ہوتی تھی گنیش کی خوب خاطرداری

    گنیش کا راز بتاتے ہوئے سلیم نے کہا کہ ہمارے گھر میں ایک آدمی آتا تھا، جس کا نام گنیش تھا۔ ایک دن شام کو میں اپنا کام نمٹا کر گھر لوٹا تو پتہ چلا کہ گنیش آیا ہے۔ چاروں طرف گھر میں بحث تھی کہ گنیش آیا ہے۔۔۔ گنیش آیا ہے۔۔ ہر کوئی کہہ رہا تھا ، گنیش کو چائے پلاو، تو کوئی کہہ رہا تھا گنیش کے لیے کرسی لاو۔ میں نے پوچھا یہ گنیش کون ہے؟ جسے میرے گھر میں مجھ سے زیادہ عزت مل رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    جب گنیش کے پاس پہنچے سلیم خان

    انہوں نے آگے کہا کہ اس کے بعد میں چپ چاپ دوسرے کمرے میں گیا جہاں گنیش بیٹھا تھا۔ اس سے بات کی تو پتہ چلا کہ گنیش وہ آدمی ہے جو سلمان اور ارباز کو اسکول کا پیپر لیک ہونے کے بعد لاکر دیتا تھا۔ سلیم نے جیسے یہ قصہ پورا کیا کپل شرما شو میں آئے شائقین بھی اپنی ہنسی کو روک نہیں پائے۔ اس دوران سلمان سہیل اور ارباز کا بھی ہنستے ہنستے برا حال تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: