اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ کو کیوں پسند ہے دبئی، ہر فلمی ستارہ بنانا چاہتا ہے وہیں آشیانہ

    بالی ووڈ کو کیوں پسند ہے دبئی، ہر فلمی ستارہ بنانا چاہتا ہے وہیں آشیانہ

    بالی ووڈ کو کیوں پسند ہے دبئی، ہر فلمی ستارہ بنانا چاہتا ہے وہیں آشیانہ

    دبئی کا دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہونا بھی ایک وجہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کی لائف اسٹائل اور اونچی عمارتیں ہمیشہ سے دنیا کو راغب کرتی رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      دنیا کے سب سے امیر شہروں میں شمار کیا جانے والا ملک دبئی میں گھر خریدنا بالی ووڈ اسٹارس کا جیسے شوق بنتا جارہا ہے۔ یہ ملک بالی ووڈ کو اتنا پسند ہے کہ زیادہ تر اداکار-اداکارائیں یہاں ہی اپنا آشیانہ بنارہے ہیں۔ وہاں کے مقامی رئیل اسٹیٹ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ایک لگژری زندگی جینے کے لیے امیر ہندوستانی دبئی میں گھر خریدنا پسند کررہے ہیں۔

      دراصل، حال ہی میں جاری کیے گئے رئیل اسٹیٹ کے ایک ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ دبئی رئیل اسٹیٹ نے گزشتہ سال ہندوستانیوں سے عالیشان گھروں کی فروخت سے 16 بلین درہم یعنی قریب 35 ہزار 500 کروڑ روپے کماے ہیں۔ ہم آج آپ کو اسی بارے میں بتانے والے ہیں کہ دبئی میں بالی ووڈ کے کن اسٹارس کے پاس گھر ہے، اور بالی ووڈ کو آخر کیوں پسند ہے دبئی۔

      بالی ووڈ کو آخر کیوں پسند ہے دبئی

      زیوی وینچرس کے کو فاونڈر وشال گوئل دبئی میں گھر خریدنے والے ہندوستانیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل فائنانشیل سینٹر کی جانب سے پیش کیا گیا۔ فن ٹیک ایکوسسٹم کئی نوجوان ہندوستانی بزنس مین کو اس شہر کی جانب راغب کرتا ہے۔

      اس کے علاوہ دبئی کا دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہونا بھی ایک وجہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کی لائف اسٹائل اور اونچی عمارتیں ہمیشہ سے دنیا کو راغب کرتی رہی ہے۔ شہر میں عالمی سطح کا سماجی بنیادی ڈھانچہ ہے۔ یہاں کئی انٹرنیشنل اسکول بھی ہندوستانیوں کو راغب کررہے ہیں۔

      کس کس مشہور بالی ووڈ شخصیات نے دبئی میں لیا ہے گھر

      شاہ رخ خان: ممبئی میں عالیشان بنگلہ منت ہو یا گاڑیوں کا کلیکشن، کسی راجا سے کم نہیں ہے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان۔ شاہ رخ نے دبئی کے ریتیلے سمندری ساحلوں کے پاس ایک خود کا گھر خریدا ہے۔ ممبئی کی بھاگ دوڑ کی زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر وہ اکثر ہی اپنے اس آشیانے میں پہنچ جاتے ہیں۔

      ایشوریہ رائے: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کا دبئی میں ایک پرتعیش بنگلہ ہے جہاں ہر سہولت موجود ہے۔

      انیل کپور: ان تمام ستاروں کے ساتھ ساتھ انیل کپور کا بھی دبئی میں ایک گھر ہے۔ جب انہیں کام سے چھٹی ملتی ہے تو وہ اکثر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے دبئی جاتے ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      شلپا شیٹی: اداکارہ شلپا شیٹی کے پاس برج خلیفہ میں 2 بی ایچ کے گھر تھا، حالانکہ انہوں نے اسے سال 2016 میں بیچ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں گھر بہت چھوٹا ہونے کی وجہ سے بیچنا پڑا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: